ETV Bharat / state

نارکوٹکس افسران پر اغوا کا الزام - این سی بی

بہار میں محکمہ نارکوٹکس کے گیارہ افسران پر اغوا کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نارکوٹکس افسران پر اغوا کا الزام
نارکوٹکس افسران پر اغوا کا الزام
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 5:13 PM IST

ریاست بہار میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے عہدیداروں کے خلاف اب چوری اور اغوا کے معاملے میں کاروائی ہونا طے ہے۔

واضح رہے کہ اس پورے معاملے میں 11 افراد کے نام شامل ہیں، اب پولیس ان کے خلاف قرقی ضبطی کی تیاری کر رہی ہے۔

دراصل یہ کیس سنہ 2015 کا ہے، بارہ چٹی تھانہ حلقہ میں اکتوبر سنہ 2015 میں درج مقدمہ 448/15 میں پولیس نے اپنی جانچ میں این سی بی یعنی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے آٹھ افسران اور ملازمین کو ملزم مانا ہے اور ان کے خلاف محکمہ نارکوٹکس سے منظوری ملنے پرکاروائی شروع کردیا ہے۔

نارکوٹکس افسران پر اغوا کا الزام

اس پورے معاملے میں این سی بی کے آٹھ اعلیٰ افسران اور جوانوں کے نام شامل ہیں، اس کیس میں مجموعی طور پر 11 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے پانچ ضمانت پر ہیں۔

واضح رہے کہ اب پولیس نے دیگر مفرور ملزموں کے خلاف قرقی ضبطی کرنے کی تیاری شروع کردی ہے

دراصل بارہ چٹی کی رہنے والی کوشلیا دیوی نے ایک کیس درج کروایا تھا کہ چھ اکتوبر سنہ 2015 کو دس کی تعداد میں مجرم جو ایک لال بتی والی گاڑی میں آئے تھے وہ گھر میں داخل ہوئے اور ان کے ساتھ زیادتی کی اور ان کے گھر سے نقد رقم، زیورات، پاس بک، شناختی کارڈز، پین کارڈز، چیک بک کی وغیرہ چوری کی۔

ہوٹل کے مالک تاجیندر سنگھ، اس کے بہنوئی بلندر سنگھ اور ایک ملازم منگا سنگھ کو اغوا کیا گیا ہے، اس معاملے کی تحقیقات اعلیٰ افسران کی نگرانی میں مقامی ایس آئی سدھیر کمار سنگھ نے کی تھی، جس میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا۔

یہ سارا واقعہ این سی بی کے افسران اور جوانوں کی ملی سازش کے تحت پیش آیا ہے، جس میں تین لوگوں کو اغوا کرنے کے بعد تاجیندر سنگھ اور بلندر سنگھ کو 15 لاکھ روپے کی وصولی کے بعد رہا کیا گیا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے عہدیداروں کے خلاف اب چوری اور اغوا کے معاملے میں کاروائی ہونا طے ہے

جبکہ ان کے ملازم منگا سنگھ کو فرضی کیس بنانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

ڈی ایم نے کاروائی کے لیے سفارش کی، اس معاملے پر ڈی ایم ابھیشیک سنگھ نے منشیات کنٹرول بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں تمام ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی منظوری کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس میں ایس ایس پی کے ذریعہ تمام ملزمان کا نام اور تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی بھیجی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ایس ایس پی رپورٹ میں دفعہ 452، 386، 395، 364، 504، 34 کے تحت ملزم این سی بی جھارکھنڈ کے سب زون رانچی کے عہدیداروں کے نام درج ہیں۔

اس کیس کے اہم ملزمین میں این سی بی رانچی سب زون کے شیلندر پرساد، منوج کمار چوہان، منیش مودی عرف بٹو (تینوں انٹلیجنس آفیسر ہیں) سدھیر نائک، راس بہاری کمار، سونل کمار، دیوشیش چودھری کانام شامل ہے۔

یہ سبھی جھارکھنڈ میں تعینات تھے تاہم ان کے ذریعے بہار کی پولیس اور منشیات کو اطلاع کے بغیر کاروائی کے نام پر مجرمانہ واقعات کوانجام دیا گیا۔

بہار میں محکمہ نارکوٹکس کے گیارہ افسران پر اغوا کا الزام عائد کیا گیا ہے

اس معاملے کے پیش نظر این سی بی میں بھی ہلچل ہے، این سی بی کے ہیڈ کوارٹر نے محکمہ جاتی جانچ کے لیے بارہ چٹی ایک خصوصی ٹیم بھیجی ہے، یہ ٹیم بارہ چٹی پہنچ گئی ہے اور شکایت کنندہ کوشلیا دیوی سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

کوشلیا دیوی نے بتایا کہ وہ پاطچ برس سے انصاف کے لیے بھٹک رہی ہیں، این سی بی کے کچھ افسروں نے اس سے دوبارہ پوچھ گچھ کی ہے اور تصویر دکھا کر اس کی شناخت کروایا ہے۔

وہ کچھ کاغذ پر دستخط کرانا چاہتے تھے، لیکن انہوں نے انکار کردیا، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ یہ لوگ دباؤ ڈال کر اپنے افسروں کو بچانا چاہتے ہیں۔

این سی بی کی خصوصی ٹیم کی جانچ کے معاملے پر پولیس افسران بھی کچھ بتانے سے صاف منع کررہی ہے۔

سٹی ایس پی راکیش کمارنے کہا کہ سنہ 2015 کے اس کیس میں پولیس کی تفتیش میں کوشلیادیوی کا الزام صحیح پایا گیا ہے۔

جھارکھنڈ این سی بی کے افسران اور ملازمین اغوا، چوری کے واقعے کوانجام دیاتھا، جو مفرور ہیں ان کے خلاف قرقی ضبطی کاوارنٹ ہے۔

لاک ڈاون کی وجہ کر اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا، لیکن اب کاروائی آگے بڑھادی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بیرون ریاست کے ہیں ان کی گرفتاری کے لیے وہاں کی پولیس سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.