نندنی نے کل 461 نمبرات حاصل کیے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد نندنی نے آئی اے ایس بننے کا اپنا ہدف طے کیا ہے اور اس کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔
ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی نندنی بھارتی نے میٹرک میں ضلع میں ٹاپ کیا تھا اور وہ ٹی این بی کالج کی طالبہ ہیں اور انہوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کا من بنایا ہے۔
نندنی بھارتی اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کو دیتی ہیں جو ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
نندنی بھارتی تین بہنوں میں سب سے چھوٹی ہیں اور کوئی بھائی نہیں ہے۔ ان کے والدین اپنی بیٹی کی اس کامیابی پر انتہائی نازاں ہیں۔ ان کے والد چائے پتی فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں جب کہ ماں سنسکرت سے ایم اے ہیں اور پرائویٹ اسکول میں ٹیچر ہیں۔
نندنی بھارتی معمول کے مطابق روزانہ دس گھنٹے پڑھائی کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کے پیچھے اپنی سخت محنت اور والدین دعاؤں کا ثمرہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں:
اسلام میں جہیز کا کوئی تصور نہیں
انہوں نے امید جتائی کہ مستقبل میں وہ ایک آئی اے ایس بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔