سیوان: بہار میں دیپاولی کے بعد اب لوگ چھٹھ پوجا کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ خواتین ہوں یا مرد سبھی میں چھٹھ پوجا کو لیکر کافی جوش خروش ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بار سیوان جیل کے اندر ایک مسلم خاتون قیدی کے ساتھ کئی خواتین قیدی بھی چھٹھ پوجا کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ جیل انتظامیہ نے چھٹھ کرنے والے قیدیوں کے لیے پوجا میں لگنے والے تمام اشیا فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔
وہیں اس بار سیوان جیل میں بند رخسانہ بھی چھٹھ پوجا کریں گی۔ رخسانہ نے 2021 میں چھٹھ کرنے کی منت مانگی تھی اور اپواس رکھ کر چھٹھ کیا تھا۔ اس بار بھی وہ چھٹھ کا اپواس رکھ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں جیل سپرنٹنڈنٹ سنجیو کمار نے بتایا کہ اس بار تقریباً 15 خواتین اور مرد چھٹھ پوجا کریں گے۔ اور اس کے لیے جیل انتظامیہ نے تمام تیاریاں شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں:
جیل انتظامیہ کے مطابق چھٹھ منانے والی خواتین کے لیے جیل میں تمام طرح کے انتظامات کئے جائیں گے، جیل کے اس مخصوص حصے کو جہاں چھٹھ منایا جائے گا اس کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔ ساتھ ہی جیل انتظامیہ کی جانب سے نئے کپڑے بھی چھٹھ منانے والی خواتین کو فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ بار جیل میں 8-10 قیدیوں نے چھٹھ کیا تھا اور اس بار یہ تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔