اسکول کے بانی پروفیسر ایم اے ایم مجیب ہیں۔ آج اس اسکول سے ہزاروں کی تعداد میں لڑکیوں نے تعلیم حاصل کر اپنے گھر، والدین، معاشرہ اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ آج اسکول کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد قاضی شہر حضرت مولانا مفتی عتیق اللہ رحمانی، جمعیت علماء ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی، معروف ناظم جلسہ قاری نیاز احمد قاسمی و شہر کے معزز دانشوران کی موجودگی میں رکھا گیا۔
عمارت کی بنیاد رکھنے سے قبل حضرت مولانا مفتی اطہر القاسمی نے تعلیم کے موضوع پر سامعین سے گفتگو کی اور عصر حاضر میں تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ بعد میں اسکول کے خیر و فلاح کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔
اس موقع پر اسکول کے بانی پروفیسر ایم اے ایم مجیب نے کہا کہ اسکول کا قیام 25 جنوری 1995 کو عمل میں آیا تھا تب سے یہ کرایہ کے مکان پر چل رہا تھا، جس وقت اسکول قائم کیا گیا تھا۔
اس وقت لڑکیوں کی تعلیم کی طرف والدین کی توجہ نہیں ہوتی تھی اور نہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوئی مخصوص ادارہ تھا، اس وقت کافی مسائل سے گزرنا پڑا تھا مگر ہم نے ہمت نہیں ہاری اور الحمد للہ آج 25 سال کی مسلسل کوشش اور جدوجہد سے ارریہ میں لڑکیوں کی تعلیم میں ایک انقلاب آیا ہے۔
مزید پڑھیں:
دارالقضاء گیا میں معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل طے
25 سال بعد اسکول نے اپنی ذاتی زمین حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور یہاں نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ گرلس آئیڈیل اکیڈمی میں لڑکیوں کے لئے بارہویں تک کے لیے مکمل تعلیم کے ساتھ رہائش کا نظم ہے جبکہ یہاں 32 اساتذہ موجود ہیں۔