ETV Bharat / state

Shop Inauguration  گھر کے بزرگوں سے افتتاح کی روایت کریں شروع - حاجی محمد یحی اور مولانا عکرمہ

مولانا عکرمہ نے کہا کہ گھر کے بزرگوں سے افتتاح کی روایت شروع کریں تاکہ ان کی دعاوں سے خیر و برکت ہو۔ سیاسی رہنما یا کسی اداکار سے دکان، مکان یا کسی ادارے کا افتتاح کرانے کے نام پرلاکھوں روپیے خرچ کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

گھر کے بزرگوں سے افتتاح کی روایت کریں شروع

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 11:59 AM IST

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا کے مانپور میں واقع سدھارتھ پوری روڈ پر حاجی محمد یحیٰ اور مولانا عکرمہ کے ہاتھوں خادم شوروم کا افتتاح ہوا۔ شہر میں معروف چپل جوتے کی دوکان تنویر برادرس کے مالک نے خادم شوروم کا برانچ کھولا ہے۔

گھر کے بزرگوں سے افتتاح کی روایت کریں شروع

اس موقع پر مولانا عکرمہ نے موجود معززین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ موجودہ وقت میں ایک رواج عام ہے کہ دکان، مکان یاکسی بھی چیز کا افتتاح کسی ادکار یا سیاسی رہنماوں سے کرایا جائے۔ اس کے لئے لاکھوں روپیے خرچ کئے جاتے ہیں۔اس دوران نامو نمود کے لئے غیرشرعی کام بھی مسلمان کرتے ہیں۔ اس طرح کی چیزیں مسلم معاشرے میں عام ہوتی جارہی ہیں جبکہ ہماری روایت تو رہی ہے گھر کے بزرگوں،والدین یا کوئی ایسی شخصیت جو مذہبی وسماجی کاموں میں مصروف ہوتی ہے۔ اس سے افتتاح کراتے تھے لیکن آج کے مارڈن دور کے لوگ گھر کے بزرگوں سے افتتاح کرانے کو کمتر سمجھتے ہیں۔ہونا یہ چاہیے کہ سب سے پہلے اپنے والدین یا کسی بزرگ شخصیت سے افتتاح کرائیں جس سے اس جگہ پر خیروبرکت ہو.

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra ملاپورم سے بھارت جوڑو یاترا شروع

شوروم کے مالک محمد شاداب تحسین نے بتایا کہ شہر میں اس طرح کے شوروم کی ضرورت پڑتی ہے چونکہ مانپور کے علاقے میں خادم کا شوروم نہیں تھا اس لئے یہاں کھولا گیا ہے۔ ریجنل منیجر نے بتایا کہ خادم بدلتے فیشن اور وقت کے ساتھ ایک سے بڑھ کر ایک عمدہ کوائلٹی کے چپل جوتے بناتا ہے ۔یہاں مانپور میں بھی سبھی ڈیزائن کے چپل جوتے ہیں جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی محمد یحی نے شوروم میں خیروبرکت کی خصوصی دعا فرمائی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر شہر کی کئی معزز شخصیت بھی موجودتھی۔muslim Cleric Says Lets Start Tradition Of Inaugurating through elder member Of Faimly

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.