پٹنہ : امیر شریعت کے نائب امیر مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہاکہ دنیا میں آئے بہت پاک مکرم بن کر، مگر کوئی نہ آیا رحمت عالم بن کر. بارہ ربیع الاول کی تاریخ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے. یقیناً اس تاریخ میں عالم انسانیت کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت بنا کر اس عارضی دنیا میں بھیجا گیا تھا جس وجہ سے آپ کو رحمۃ اللعالمین کہا جاتا ہے.Muslim Cleric Reaction On Rabiul Awwal programme In Bihar
انہوں نے کہاکہ یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی ذات، قبیلہ یا مذہب کے لئے بنا کر نہیں بھیجا گیا بلکہ آپ عالم انسانیت کے لیے مبعوث ہوئے تھے، آپ کو رحمت للعالمین بنا کر بھیجا گیا تھا اور آپ دنیا سے جب پردہ فرما رہے تھے تو اس وقت بھی اتحاد و اتفاق اور انسانیت کی بات کر رہے تھے.
مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی. انہوں نے کہا قرآن کریم میں متعدد جگہوں پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات بیان کی گئی ہیں. آپ نے اپنے اخلاق و کردار سے ہر گوشہ اور ہر شعبہ حیات کو متاثر کیا ہے. عبادات، معاملات، اخلاقیات، گھریلو مسائل اور معاشرتی طور پر آپ صل اللہ علیہ وسلم نے ایک نمونہ پیش کیا ہے جو عالم انسانیت کے لیے ایک نمونہ اور لائق تقلید ہے.
یہ بھی پڑھیں:Amit Shah in Rajouri جموں و کشمیر میں تین خاندانوں نے ستر سال تک راج کیا، امت شاہ
نائب امیر شریعت نے کہا کہ آج بارہ ربیع الاول کے موقع پر جس طرح سے خرافات کیا جاتا ہے، ڈی جے اور بے ہودہ عمل کئے جاتے ہیں یہ یقیناً افسوسناک ہے، جس نیک کام کے لئے آپ باہر نکلے تاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات سے دوسروں کو روشناس کرائے مگر آپ نے خود غلط طریقہ اختیار کر کے رسوائی کا سبب بن گئے.
مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو نہ صرف عام کیا جائے بلکہ اپنے برادران وطن کے سامنے بھی بنی پاک کی سیرت اور سوانح پیش کریں، برادران وطن میں بھی ایک بڑی تعداد ہے جنہوں نے نبی کی شان میں نعت نبی اور تحریریں لکھ کر خراج عقیدت پیش کی ہیں. جب ہم ایسے لوگوں کو جوڑیں گے تو ہمارے ملک کی فضا بدلے گی. جو لوگ بھی مذہب کی بنیاد پر ہندو مسلم بھائی چارہ میں تفریق پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ ناکام ثابت ہوں گے.Muslim Cleric Reaction On 12 Rabiul Awwal programme In Bihar