ETV Bharat / state

ارریہ کورٹ کے منشی قتل معاملہ کا ملزم گرفتار، جرم قبولا - بہار نیوز

گزشتہ دنوں ارریہ کورٹ کے منشی مکیش شرما کا بے رحمی سے قتل کی گتھی ارریہ پولس نے محض 36 گھنٹے کے اندر سلجھا لی ہے، اور ملزم پولس کی گرفت میں ہے۔

ارریہ کورٹ کے منشی قتل معاملہ کا ملزم گرفتار

author img

By

Published : May 14, 2020, 8:20 PM IST

ارریہ پولس کی یہ بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے جو اتنے کم وقت میں معاملہ کا پردہ فاش کر ملزم کو پکڑ لیا ہے۔ دراصل ارریہ کورٹ میں سرکاری منشی کے عہدے پر فائز کملداہا بوچی گاؤں کے باشندہ مکیش شرما کی لاش اہل صبح گھر سے تین سو میٹر کی دوری پر سڑک کے کنارے ملا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

مقامی لوگوں کے شناخت کے بعد اہل خانہ نے ہنگامہ کیا تھا اور ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہلاک ہوئے شخص کی اہلیہ منجو دیوی کی درخواست پر پڑوس کے اکھلیش شرما و دیگر تین لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے بولی تھی کہ اکھلیش شرما گزشتہ کئی دنوں سے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا تھا۔

واقعہ کے محض 36 گھنٹے کے اندر ہی نگت تھانہ کے ایس ایچ او کنگ کندن نے اپنی ٹیم کے ساتھ نہ صرف کامیاب طریقہ سے معاملہ کا پردہ فاش کیا بلکہ معاملے کا اہم ملزم اکھلیش شرما کو رام پور سے گرفتار بھی کیا، جہاں ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم کے ساتھ ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نے آج نگر تھانہ میں صحافیوں سے روبرو ہوئے اور پورے معاملے کا خلاصہ کیا۔ ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نے بتایا کہ دراصل یہ پورا معاملہ ہلاک ہوئے شخص کا ملزم اکھلیش شرما کی اہلیہ کے ساتھ ناجائز رشتہ کا ہے۔

اس معاملے پر اس سے پہلے بھی کئی بار دونوں کے درمیان تنازعہ ہوا تھا اور گاؤں میں پنچایت کے ذریعہ معاملے کو سلجھایا گیا تھا۔

اکھلیش شرما مکیش شرما سے عمر میں بڑا تھا، اس لئے مکیش اکھلیش کی اہلیہ کو بھابھی کہہ کر پکارتا تھا، دیور بھابھی کے درمیان چل رہے ناجائز رشتہ نے اکھلیش شرما کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

اکھلیش شرما پیشہ سے مستری کا کام کرتا ہے اس لئے ہمیشہ ساتھ میں سائیکل پر کھنتی لے کر چلتا تھا، دیر رات سڑک پر جب دونوں میں کہا سنی زیادہ ہوئی تو اکھلیش شرما نے مکیش شرما کے سر پر کھنتی سے حملہ کر فرار ہو گیا، جس سے مکیش شرما کی وہیں پر موت ہو گئی۔

اکھلیش شرما کے ساتھ کھنتی بھی برآمد ہوئی ہے۔ اس معاملے میں نگر تھانہ میں معاملہ نمبر 319/20 درج کیا گیا تھا اور ملزم پر دفعہ 302، 201 اور 120 لگایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.