ETV Bharat / state

افطار پارٹی میں سینکڑوں لوگ شامل، جانچ کا حکم - سکرہنا ایس ڈی او گیان پرکاش نے وائرل تصویروں

مشرقی چمپارن کے ڈھاکہ بلاک حلقہ کے بلوا گوواباری پنچایت کے مکھیا نے کووڈ گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں 500 لوگوں کے شامل ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

bh_mot_07_iftar_party_thumbnails_BH10052
افطار پارٹی میں سینکڑوں لوگ ہوئے شامل، تصویر ہوئی وائرل
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 12:06 PM IST

مشرقی چمپارن کے ڈھاکہ بلاک حلقہ کے بلوا گوواباری پنچایت کے مکھیا نے کووڈ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سکرہنا ایس ڈی او نے مقامی تھانہ صدر کو وائرل تصویروں کی جانچ کر کاروائی کرنے حکم دیا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ کنڈواچین پور تھانہ حلقہ کے گوواباری پنچایت کے مکھیا عتیق الرحمن نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں علاقے کے سماجی کارکن بھی شامل ہوئے۔

اس پارٹی میں 500 لوگوں کے شامل ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد سب ڈویزن انتظامیہ کے متحرک ہوگئے۔ سکرہنا ایس ڈی او گیان پرکاش نے وائرل تصویروں کی کنڈواچین پور تھانہ صدر کو جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ صحیح ثابت ہونے پر کووڈ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کے تحت معاملہ درج کیا جائے گا۔

نوٹ: وائرل تصویروں کی تصدیق ای ٹی وی بھارت نہیں کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.