گیا: بہار کے گیا ضلع اس وقت شدید سردی کی زد میں ہے۔ ضلع کی پسماندہ بستیوں میں ضرورت مندوں تک حاجت کے سامان سماجی کارکنان کی جانب سے پہنچائے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کوٹھی تھانہ حلقہ میں مکھیا مہر انگیز خانم نے درج فہرست ذات اور مسلم برداری کی پسماندہ بستیوں میں بچوں کے درمیان گرم کپڑے تقسیم کیے۔ کوٹھی تھانہ ضلع کے آخری حصے پر واقع ہے۔ یہ جھارکھنڈ کی سرحد سے متصل ہے۔ جنگل اور ندی والا علاقہ ہونے کی وجہ سے ضلع کا یہ سب سے سردعلاقہ ہے۔ مکھیا مہر انگیز خانم اور ان کے شوہر کی پہچان ایک سماجی رکن کے طور پر بھی ہے۔ مکھیا مہرانگیز خانم سماجی خدمات کے لیے ضلع وریاستی سطح کے اعزاز کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں بھی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ Mukhiya Distributes Warm Clothes Among Needy Person In Gaya In Bihar
گزشتہ دس برسوں سے وہ بیکوپور پنچایت کی نمائندگی کررہی ہیں علاقہ نکسل متاثرہ ہونے کی وجہ سے پچھڑا ہے تاہم یہاں کچھ برسوں میں حکومت کے کئی بڑے منصوبے مکمل ہونے کی وجہ سے علاقے کی تصویر بدلی ہے۔ مکھیا کے نمائندہ چھوٹن خان نے بتایا کہ کوٹھی بیکوپور کے علاقوں میں 1000ہزار لوگوں کے درمیان گرم کپڑے جس میں سوئٹر شال ٹوپی جیکٹ موفلر کمبل اور دوسرے سامان پہنچائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف بیکوپور پنچایت بلکہ آس پڑوس کی بھی پنچایتوں میں پہنچایا جاتا ہے۔
Nitish Kumar Samadhan Yatra نتیش کمار کی سمادھان یاترا ہے ویودھان یاترا، روڈی
واضح رہے کہ بیکوپور پنچایت میں پچیس ہزار سے زیادہ آبادی ہے۔ اس میں کئی ٹولے ایسے ہیں جہاں غریب لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔اس میں ہندو مسلم سبھی ہیں گزشتہ برس مکھیا مہرانگیز خانم کی جانب سے سات ہزار لوگوں تک گرم کپڑے اور اشیاء خردنی کے سامان پہنچائے گئے تھے۔ Mukhiya Distributes Warm Clothes Among Needy Person In Gaya In Bihar