ETV Bharat / state

ارریہ: دل کا دورہ پڑنے سے مکھیا کی موت - ہم سبھی لوگ ایک اچھے اور فعال و متحرک مکھیا سے محروم ہوگئے

ارریہ بلاک کے قسمت خواص پور کے فعال و متحرک مکھیا دھرمانند رشی دیو فنڈ کے سلسلے میں ارریہ بلاک کے منریگہ آفس گئے تھے۔ جہاں ان کی افسران سے فنڈ کو لیکر کافی بحث ہوئی۔ اسی دوران ان کا بلڈ پریشر بڑھ گیا اور دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

mukhiya dies of a heart attack in araria bihar
ارریہ: دل کا دورہ پڑنے سے مکھیا کی موت
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 11:02 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں آج دیر شام ارریہ بلاک کے قسمت خواص پور کے فعال و متحرک مکھیا دھرمانند رشی دیو کا ارریہ بلاک میں افسران سے کسی بات کو لیکر بحث ہوئی۔ اسی دوران بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے وہ بےحوش ہوگئے۔ بلاک میں موجود لوگوں نے آنا فاناً میں ایمبولینس کر کے ارریہ صدر ہسپتال پہنچے مگر مکھیا نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دیا۔

ارریہ: دل کا دورہ پڑنے سے مکھیا کی موت

مذکورہ خبر عام ہوتے ہی لوگ بڑی تعداد میں صدر ہسپتال پہنچے اور اس واقعہ پر حیرت زدہ ہوکر اظہار افسوس کیا۔ خبر ملتے ہی ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم، ارریہ ایس ڈی او شیلیش چندر دیواکر کے علاوہ مختلف پنچایت کے مکھیا ہسپتال پہنچ کر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

اچانک اس واقعہ سے سبھی قسمت خواص پور کی عوام و شہر کے عوام نمائندگان حیرت زدہ ہیں۔ اس بابت ارریہ بلاک کے پرمکھ شمشاد عالم نے کہا کہ مکھیا دھرمانند رشی دیو ارریہ بلاک کے منریگہ آفس گئے ہوئے تھے۔

mukhiya dies of a heart attack in araria bihar
ارریہ: دل کا دورہ پڑنے سے مکھیا کی موت

کچھ دنوں قبل غریب کلیان منصوبہ کے تحت تمام پنچایتوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جانوروں کے رہنے کے لیے شیڈ بنایا جانا تھا۔ جانوروں کے تاجر نے ذاتی رقم لگا کر شیڈ کی تعمیر تو کرا لیا مگر اس کا پیمنٹ بعد میں ہونا تھا۔ ابھی 10 روز قبل دیگر بلاک کے پیمنٹ کے لیے آفس کھلا مگر ارریہ بلاک کے لیے نہیں کھولا گیا۔ جس سے پنچایت کے لوگ مسلسل مکھیا دھرمانند پر دباؤ بنا رہے تھے۔ اسی کے تحت جب آج وہ آفس گئے تو آفس نہیں کھولے جانے کو لیکر بحث و مباحثہ ہوا۔ جس میں مکھیا کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا اور وہ وہیں زمین پر گر پڑے۔ جب تک انہیں ہسپتال لایا جاتا، راستے میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔

وہیں تعزیت کے لیے پہنچے ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ دھرمانند رشی دیو اپنے کام کی وجہ سے ہر عام و خاص میں مقبول تھے۔ اپنے علاقے کے لیے انہوں نے کئی ترقیاتی کام کیے، مگر آج جو صورتحال پیدا ہوئی وہ افسوسناک ہے۔ اس پر مزید تحقیق کرنے پر صحیح صورتحال کا پتا چل سکے گا۔ تاہم ہم سبھی لوگ ایک اچھے اور فعال و متحرک مکھیا سے محروم ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.