ETV Bharat / state

Historian on Mughals: 'مغلوں نے مندروں کی حفاظت کی اور گرانٹ بھی دیا' - اورنگزیب نے الورا کے مندر کو تحفظ فراہم کرایا

بادشاہ اکبر نے اپنے دور حکومت میں مندروں کو بہت گرانٹ دی، ورندابن اور متھرا کے مندر اس کے ثبوت ہیں، جہانگیر اور شاہ جہاں بادشاہ نے اس روایت کو مزید فروغ دیا، شاہ جہاں نے جین مندروں کو بھی گرانٹ دیں، راجا مان سنگھ ویشنو بھگت تھے، انہوں نے مندروں میں علاقائی فن تعمیر کو فروغ دیا اور اورنگزیب نے الورا کے مندر کو تحفظ فراہم کرایا۔ Historian on Mughals

مغلوں نے مندروں کی حفاظت کی اور گرانٹ دیا

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 8:43 AM IST

مورخ و ریسرچ اسکالر کیلیفورنیا یونیورسٹی ڈاکٹر اپراجتا داس نے خدا بخش لائبریری میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مغلوں نے اپنے دور حکومت میں بھارت کو ایک عالمی سطح کا ملک بنایا، ظاہر ہے کہ اس عمل میں بھارت کے تمام باشندوں نے اپنا کردار بخوبی نبھایا، اکثریت ہندوؤں کی تھی، ان کے مذہبی مقامات کو احترام اور تقدس کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ Historian on Mughals

مغلوں نے مندروں کی حفاظت کی اور گرانٹ دیا

بادشاہ اکبر نے اپنے دور حکومت میں مندروں کو بہت گرانٹ دی، ورندابن اور متھرا کے مندر اس کے ثبوت ہیں، جہانگیر اور شاہ جہاں بادشاہ نے اس روایت کو مزید فروغ دیا، شاہ جہاں نے جین مندروں کو بھی گرانٹ دیں، راجا مان سنگھ ویشنو بھگت تھے، انہوں نے مندروں میں علاقائی فن تعمیر کو فروغ دیا اور اورنگزیب نے الورا کے مندر کو تحفظ فراہم کرایا۔

ڈاکٹر اپراجتا داس نے کہا کہ رواداری ہمارے ملک کے خمیر میں رہی ہے اور اس بات کا ثبوت خود بھارت کا آئین ہے، حکومتوں کے استحکام اور مضبوطی کے لئے ہمیشہ سے یہ لازم رہا ہے کہ ملک میں رائج مختلف تہذیبوں اور مذاہب کو ماننے والے تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلا جائے، کہ اسی میں ملک کی کامیابی اور حکومت کی کامیابی پوشیدہ ہوتی ہے۔ ہر حکومت وقت نے اپنی حکومت کے فروغ کے لئے یہ روا رکھا کہ سارے مذہبوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ مندروں کو زمین یا گرانٹز دینا کوئی نئی یا غیر معمولی بات نہیں تھی، آج جو لوگ مغلوں پر سوال اٹھاتے ہیں کہ مندروں کو سب سے زیادہ مغلوں نے نقصان پہنچایا تو پوری طرح سے غلط ہے، انہیں تاریخ کا علم نہیں، مغلوں نے توڑنے سے زیادہ مندوں کی تعمیر کرائی ہے۔ صرف مندر ہی نہیں مغلوں نے ضرورت کے تحت مساجد بھی شہید کی ہیں۔ یہ منفی چیزوں کو پھیلانا سوچی سمجھی سیاست کا حصہ ہے۔ ہمیں صحیح تاریخ کا علم رکھنا چاہیے۔

پروگرام میں افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے خدا بخش لائبریری کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ بیدار نے کہا کہ خدا بخش لائبریری نے تاریخ ہند پر اہم کتابیں شائع کی ہیں جن کے مطالعے سے تاریخ کے پوشیدہ گوشوں سے واقفیت ہوتی ہے، مغلوں نے مندروں کے تحفظ اور ان کی سرپرستی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مگر آج پروپیگنڈہ کر مغلوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، اسی مناسبت سے ڈاکٹر اپراجتا داس نے کئی اہم نکات کی طرف ہم لوگوں کی توجہ دلائی۔ اس موقع پر شرکاء نے کئی اہم سوالات بھی کئے جس کا جواب مہمان ڈاکٹر اپراجتا داس نے تشفی بخش دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.