ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کی بہو ڈاکٹر تاراسویتہ آریہ 'مسز انڈیا 2019' کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
گذشتہ ماہ وہ 'مسز انڈیا 2019'چنی گئی تھیں۔'مسز انڈیا' تارا سویتہ آریہ نے فون پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بیحد خوش ہوں کہ میں نے بہار کا نام ملک میں روشن کیا ہے۔
یہ میرے لئے ایسی خوشی ہے جسے لفظوں میں بیاں کرنا مشکل ہے۔
میں شکریہ ادا کرتی ہوں اپنے تمام چاہنے والوں کا جنہوں نے میرے لئے خوب ساری دعائیں کی۔
ابھی میں دہلی میں ہوں، کشن گنج لوٹتے ہی میڈیا سے مخاطب ہوں گی۔
غور طلب ہے کہ ڈاکٹر تارا سویتہ آریہ کشن گنج کی مشہور 'جائینو کو لو جسٹ' کے ساتھ ساتھ مشہور سماجی کارکن بھی ہیں۔
ابھی حال ہی میں کشن گنج سیلاب متاثرین کی مدد کروہ سرخیوں میں تھیں۔
ڈاکٹر تارا سویتہ آریہ مجلس اتحاد المسلمین کی ضلع صدر بھی ہیں۔