ETV Bharat / state

گلوان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین

ریاست بہار کے ضلع گیا میں جنتا دل (یو) کے کارکنان کی جانب سے لداخ کے گلوان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

گلوان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین
گلوان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 1:23 PM IST

جنتا دل (یو) کے کارکنان نے کینڈل مارچ نکال کرخراج تحسین پیش کیا۔

گلوان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین

اس موقع پر رکن پارلیمان وجے کمار مانجھی نے چین کے تیارکردہ سامانوں کابائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔

وجے کمار مانجھی نے لوگوں سے چین کے تیار کردہ سامان کا بائیکاٹ کرنے کا عہد کرنے کو کہا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت ہندوستانی منڈیوں پر منحصر ہے، اگر ہم نے چین کے تیار کردہ سامان کا بائیکاٹ کیا تو گلوان وادی میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو سچی خراج تحسین ہوگی ۔

وجے کمار مانجھی اور جنتا دل( یو)کے ایگزیکٹو ممبر راجو برنوال کی موجودگی میں کارکنان نے امبیڈکر پارک میں جوانوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ہلاک ہونے والے جوانوں کی روح کی نجات کے لئےدو منٹ کی خاموش دعا کی گئی۔

اس کے بعد موم بتیاں جلائی گئیں ۔

اس موقع پر وجے کمارمانجھی نے کہا کہ چین کے فوجیوں کی اس طرح کی غیر انسانی حرکت کوپوری دنیا نے دیکھا ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پورے ملک کی عزت نفس میں چار چاند لگاتے ہیں اور سرحدوں سمیت ہماری حفاظت کرتے ہیں ان پر چین نے پیچھے سے وار کیا ہے۔

اس لئے چین کے بنائے ہوئے سامان کاہم سب بائیکاٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا میں ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے۔ آج ہندوستان کسی بھی معاملے پر جواب دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار نے بہار کے جوانوں کے لواحقین کو مالی مدد کرکے ایک بڑا کام کیا ہے۔ جس کے لئے بہار کے لوگ وزیراعلی کے شکرگزار ہیں۔

اس موقع پر خراج تحسین پیش کرنے والوں میں لال جی بابو ، عبد القادر ، نیرج ورما ، ارجن رام ، پربھات راوت ، نسیم ، پشپا دیوی ، اوم پرکاش ، گوپال پرساد ، امر چندرونشی ، ارون کمار ، گوتم کمار ، دیویندر کمار ، وویک بابا وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.