اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریبا پانچ کیلو میٹر دور بیلوا میں ہوا جہاں ڈاکٹر جاوید ضمنی انتخابات کے مد نظر پہنچے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر جاوید کی جگووار گاڑی ایک لکڑی سے لدی گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں جگووار گاڑی کے ڈرائیور کو شدید چوٹ آئی ہے گاؤں والوں کی مدد سے جگووار کے ڈرائیور کو پی ایچ سی بیلوا میں ایڈمٹ کرایا جہاں سے ڈاکٹر نے بہتر علاج کے لئے کشن گنج ضلع ہسپتال ریفر کردیا۔

زخمی ڈرائیور کی پہچان محمد طارق کے طور پر ہوئی ہے جو پڑوس کے گاؤں امل جھاڑی کا باشندہ ہے وہیں ڈاکٹر جاوید اور ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے دیگر لوگوں کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہے۔
معلومات کے مطابق ڈاکٹر جاوید کی والدہ محترمہ سعیدہ بانو 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی ٹکٹ سے انتخابات لڑ رہی ہیں جس کے مد نظر ڈاکٹر جاوید علاقے کا دورہ کر رہے تھے ۔