لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ 'کیندریہ ودیالیہ کی آخری تین مہینوں کی فیس معاف کردی جائے۔'
جموئی لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمان چراغ پاسوان نے اتوار کے روز مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال اور سنٹرل اسکول آرگنائزیشن کمشنر سنتوش کمار کو خط لکھا ہے۔
چراغ پاسوان نے اپنے لوک سبھا حلقہ کے جھاجھا کیندریہ ودیالیہ میں زیر تعلیم طلباء کی آخری تین ماہ کی فیسوں کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔'
واضح رہے کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ان میں جھاجھا کیندریہ ودیالیہ میں زیر تعلیم طلبا کے والدین بھی شامل ہیں۔ ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کی فیس جمع کرنے سے قاصر ہیں۔ اس کے تحت ایل جے پی کے رکن پارلیمان نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے۔'