اطلاعات کے مطابق ضلع گیا کے اتری تھانہ حدود میں واقع ایک ہی کنبہ کے چار افراد کے Four Died in a Accident دم گھٹنے سے موت ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں تین بچے اور ما ں Mother and Her Three Children Died شامل ہے۔ متوفیہ کا شوہر دوسری ریاست میں رہ کر حجام کا کام کرتاہے۔ گاؤں کے لوگوں اور پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں رکھی بورسی سے نکلنے والی زہریلی گیس سے دم گھٹنے کی وجہ سے خاتون سمیت تین بچے کی موت ہوگئی۔
بتایا جارہا ہے کہ' گھر میں مچھر بھگانے کا کوائل بھی اس روم میں رکھا ہوا تھا چونکہ روم میں دریچے نہیں تھے جسکی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس دردناک حادثہ سے علاقے کا ماحول غمگین ہوگیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ کی پولیس پہنچ کر جائزہ لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن ہسپتال میں بھیج دیا ہے۔ پولیس معاملے کے سبھی پہلوں پر تحقیقات میں مصروف ہے اور اسے حادثہ ہی بتایا ہے۔
اطلاع کے مطابق متوفیہ کی ساس گاؤں میں ہی کسی خاتون کی میت میں گئی ہوئی تھی گھر میں بہو ویبھا دیوی اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں سوئی ہوئی تھی جب ساس گھر واپس ہوئی تو آواز دینے کے بعد بھی دروازہ نہیں کھلا تب جاکر لوگوں کی مدد سے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو پایا کہ سبھی بیہوشی کی حالت میں ہے گاوں کے لوگوں نے دیکھا تو انہیں مردہ پایا۔
ایس ایس پی ادتیہ کمار نے کہاکہ واقعہ دردناک ہے پولیس سبھی پہلوں پر جانچ کررہی ہے، جانچ پڑتال اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید انکشافات ہوں گے، حالانکہ انہوں نے قتل سے انکار کیا ہے اور کہاکہ پہلی نظر میں یہ حادثہ ہی لگتا ہے۔'
مزید پڑھیں: