ریاست بہار کی کیمور پولس کو شراب چیکنگ مہم کے دوران ایک لگزری گاڑی میں چھپا کر لے جاۓ جا رہے سوا کروڑ روپیہ برامد ہونے کا حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔
پولس نے روپیہ کو ضبط کرتے ہوۓ اس کی اطلاع اعلی افسروں کو دی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق10 مارچ کو ہولی کا تہوار ہے ۔
ریاست میں شراب پینے خریدنے رکھنے پر پابندی عاٸد ہے۔ اسی کے مد نظر کیمور پولس لگاتار ایک ماہ سے شیر شاہ شاہراہ پر مو ہنیاں چیک پوسٹ کے پاس چیکنگ کی جا رہی ہے۔
جہاں روز بروز بڑی مقدار میں شراب برامد ہو رہی ہے۔
اسی دوران دیر شام چیک پوسٹ پر بنگال گاڑی نمبر سویفٹ ڈیزاٸر کی چیکنگ کی گٸ تو پولس نے اتنی بڑی مقدار میں روپیہ کو دیکھ ہوش اڑ گۓ۔
پولس نے ڈراٸیور شاہ نور اور اسمیں بیٹھے شخص ایس کے زہیر حسین سے پوچھ تاچھ کی گٸ تو کوٸ اطمینان بخش جواب نہیں دے پاۓ۔اس بابت ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی روپیہ کو ضبط کر لیا گیا ہے۔اس کے پختہ ثبوت کے بعد ہی روپیہ کو چھوڑا جاٸیگا۔