پٹنہ:بہار قانون سازیہ کا مانسون اجلاس کل سے ایک بار پھر شروع ہو رہا ہے، یہ اجلاس 30 جون تک چلے گا جس میں کئی اہم بجٹ پیش کئے جائیں گے. قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں میں اسمبلی و کونسل کی پانچ پانچ نشستیں ہوں گی جس میں پہلے دن یعنی جمعہ کو صدر نشیں کا ابتدائی خطبہ ہوگا جس میں تمام اراکین کا خیر مقدم کیا جائے گا، اس کے بعد گزشتہ بجٹ اجلاس سے اب جتنے اراکین قانون سازیہ، ممبر پارلیمنٹ اور سرکردہ شخصیات کا انتقال ہوا ہے ان سب کے لیے اظہار تعزیت پیش کیا جائے گا. اس کے بعد 25 اور 26 جون کو اجلاس نہیں ہوگا-Bihar Legislative Assembly
مانسون اجلاس کی پھر دوسری نشست 27 جون کو ہوگی جو 30 جون تک جاری رہے گا. اس دوران حکومت کی جانب سے ضمنی بجٹ بھی پیش کیا جائے گا اور اسے دونوں ایوانوں میں منظوری کے لئے بھیجا جائے گا. ساتھ ہی اس اجلاس میں کئی اہم سرکاری بل بھی پیش اور منظور کئے جائیں گے. اس اجلاس میں خاص طور سے اقلیتوں کے مسائل پر زیادہ ہنگامہ ہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں، مسلم لیڈران مسلمانوں کے مختلف مسائل کو ترجیح کے ساتھ اسمبلی و کونسل دونوں ایوانوں میں اٹھانے کی تیاری مکمل کر لی ہے. ساتھ ہی تمام پارٹیوں کے سرگرم اراکین کے ذریعہ اپنے اپنے ایوان میں اٹھائے جانے والے سوالات کی کاپیاں ایوان سکریٹریٹ کو بھیج دی ہیں۔
مزید پڑھیں:Bihar Legislative Assembly: بہار قانون سازیہ کی کاروائی غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
اس اجلاس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ 24 نومبر 2005 سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر جب سے نتیش کمار قابض ہوئے ہیں انہوں نے اپنے 17 سالہ دور اقتدار میں ہر قانون سازیہ کا تقریباً اجلاس جمعہ سے شروع کروایا ہے. ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو 34 میں سے 31 اجلاس جمعہ سے شروع ہوئے ہیں. اسی وجہ سے نتیش کمار کو ایک سیکولر لیڈر کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے. اور سمجھا جاتا ہے کہ جمعہ کے مبارک دن کی نسبت سے قانون سازیہ کا عموماً اجلاس جمعہ سے شروع کراتے ہیں۔