پٹنہ: بہار قانون سازیہ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو گیا، 30 جون تک چلنے والے اس چھوٹے اجلاس میں کئی اہم بل پیش ہونے ہیں، تاہم آج کے اجلاس میں ضمنی بجٹ پیش کیا گیا اس کے بعد بہار اسمبلی کے مرحومین اراکین اسمبلی،معزز شخصیات اور رکن پارلیمان کے انتقال پر ایوان میں تمام اراکین اسمبلی نے اظہار تعزیت کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی، اس کے بعد دونوں ایوانوں کو اتوار تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا،اب اجلاس کی کارروائی سوموار سے باضابطہ شروع ہوگی۔
MIM Assembly members Protest Outside Bihar legislature
اجلاس شروع ہونے سے قبل راجد و ایم آئی ایم کے اراکین اسمبلی نے ایوان سے باہر پوسٹر بینر کے ساتھ اگنی پتھ منصوبہ، بے روزگاری، سیلاب و دیگر مسائل کو لیکر حکومت کو گھیرتے ہوئے احتجاج کیا،ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے سیمانچل میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کو قبل از وقت حل کئے جانے کو لیکر حکومت کی توجہ مبذول کرائی، اخترالایمان نے کہا کہ سیمانچل میں ہر سال سیلاب سے تباہ ہوتی ہے، لوگ معاشی طور پر اس قدر کمزور ہو جاتے ہیں کہ آنے والی زندگی بحران کا شکار ہوتی ہے، کسی حکومت نے سیمانچل کے اس مسئلے پر توجہ نہیں دی، صرف انتخاب کے وقت ووٹ حاصل کرنے کے لئے سیمانچل کے لوگوں کا استحصال کیا جاتا ہے مگر اب ہم جاگ گئے ہیں اور اپنے حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:Monsoon Session of Bihar Legislature: بہار قانون ساز اسمبلی کا مانسون اجلاس کل سے شروع
شیخوپورہ سے راجد کے رکن اسمبلی وجے سمراٹ نے پی ایم سی ایچ میں بدعنوانی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ایم سی ایچ میں وہاں کے ذمہ داران کے ذریعہ بڑے پیمانے پر گھوٹالے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کی حکومت فوری طور پر جانچ کراکر ڈائریکٹر کو برخواست کرے ساتھ ہی پی ایم سی ایچ میں نظم و نسق بالکل سطحی ہے، مریضوں کی صحیح تیمارداری نہیں ہو رہی ہے، علاج کے نام پر صرف خانہ پوری ہو رہی ہے۔