باٹلگا یہاں کے ورلڈہیریٹیج سائٹ قدیم نالندہ یونیورسیٹی کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے۔ منگولیا کے صدر نے قریب ایک گھنٹے تک یونیورسٹی کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر منگولیا میں بھارت کے سفیر این کے سنگھ، بہار کے دیہی ترقیات اور پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار سمیت پولیس اور انتظامیہ کے کئی سنیئر افسران موجود تھے۔
غورطلب ہےکہ ہندوسان اور منگولیا کا رشتہ کافی پرانا ہے۔
بودھ مذہب کو ماننے والے منگولیا کے صدر باٹلگا ہندوستانی دورہ کے دوران مہاتما بودھ سے جڑے مقاما ت کو دیکھنے آئے ہیں۔ اس سے قبل کل انہوں نے بودھگیامیں مہا بودھی مندر اور منگولیا مندر کا معائنہ کیاتھا۔