ETV Bharat / state

اے ایس پی کے بینک اکاؤنٹ سے رقم غائب

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 2:52 PM IST

بہار کے بتیا ایس ایس پی شیو کمار راؤ کے ایکسس بینک اکاؤنٹ سے اچانک 29 ہزار 477 روپے غائب ہوگئے۔

اے ایس پی کے بینک اکاؤنٹ سے رقم غائب
اے ایس پی کے بینک اکاؤنٹ سے رقم غائب

مغربی چمپارن کے ایس ایس پی شیو کمار راؤ کے ایکسس بینک اکاؤنٹ سے اچانک 29 ہزار 477 روپے غائب ہوگئے۔

اس تعلق سے نگر تھانہ صدر راکیش کمار بھاسکر نے بتایا کہ معاملے میں اے ایس پی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جس کے بعد پولیس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی معاملے کا پتہ لگا لیا جائے گا کہ کس نے رقم نکالی ہے اور کیسے ۔

ایف آئی آر میں اے ایس پی نے بتایا ہے کہ 9 ستمبر کو 1174، 18 اکتوبر کو 27129 اور 21 اکتوبر کو 1174 روپے ان کی رضامندی کے بغیر ان کے بچت کے کھاتہ سے نکال لیا گیا۔ جس کی وجہ سے انہیں مجموعی طور پر 29 ہزار 477 روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اس معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت نے اے ایس پی شیو کمار سے بات کی، تو انہوں نے اسے سائبر کرائم سے الگ معاملہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کیس تب بنتا ہے جب اکاؤنٹ سے کچھ خریدتے وقت رقم کاٹئی جاتی ہے۔ لیکن یہ رقم خود بینک سے ہی کاٹا گیا ہے جو غیر قانونی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.