ETV Bharat / state

واضح اکثریت سے وزیر اعظم بنیں گے مودی - وزیر اعظم بنیں گے مودی

بہار کے پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج دعوی کیا کہ محض 15 دن بعد مسٹر نریندر مودی پھر سے واضخ اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم بنیں گے۔

واضح اکثریت سے وزیر اعظم بنیں گے مودی
author img

By

Published : May 13, 2019, 11:37 PM IST

روی شنکر پرساد نے یہاں پٹنہ صاحب لوک سبھا کے بانکی پور اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران کہا کہ صرف 15 دن اور باقی ہیں، اس کے بعد مسٹر مودی دوبارہ اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم بنیں گے۔ لوگوں میں وزیر اعظم کے تئیں بے پناہ محبت اور پیار ہے جو علاقے میں عوامی رابطہ مہم کے دوران دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بی جے پی لیڈر نے پٹنہ صاحب کے موجودہ ایم پی شتروگھن سنہا کا نام لئے بغیر کہا کہ انتخابی مہم کے دوران لوگوں نے بتایا کہ انہیں مفرور لیڈر نہیں چاہیے۔ گزشتہ ایک دہائی سے انہیں ایسے رہنما سے سابقہ پڑا جو پٹنہ ہی سے لاپتہ رہے اور ان کے سکھ دکھ میں جھانکنے تک نہیں آئے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ وہ پٹنہ شہر کی زندگی سے جڑے ہوئے ہیں۔

پرساد نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کی آمدنی سال 2022 تک دوگنا کرنے کے لئے کثیر جہتی ہدف طے کیا ہے۔ مسٹر مودی کی حکومت نے گزشتہ 5 سالوں میں کسانوں کے مفاد اور فلاح و بہبود کے جتنے کام کئے اتنا کانگریس نے 55 سال کے دور اقتدار میں بھی نہیں کیا۔

Intro:ptc vegetable story

Body:ptc vehetable story

Conclusion:ptc vegetable story
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.