ETV Bharat / state

Tarkishore on Modi Govt مودی حکومت نے ملک کی ترقی کو تیز کرنے کام کیا، تارکشور - مودی سرکار پر تارکشور کا بیان

بہار شریف کے ٹاؤن ہال میں مرکز کی مودی حکومت کے نو سال کے بے مثال پروگرام کے موقع پر ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تارکشور پرساد نے کہا کہ 'مودی حکومت نے ملک کی ترقی کو تیز کرنے کام کیا ہے۔' Tarkishore Prasad Praised Modi Govt

مودی حکومت نے ملک کی ترقی کو تیز کرنے کام کیا، تارکشور

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 8:50 AM IST

بہار شریف: بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر تارکشور پرساد نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اپنے نو سال کے دور اقتدار میں ملک کی ترقی کو تیز کرنے کا کام کیا ہے۔ پرساد نے بہار شریف کے ٹاؤن ہال میں مرکز کی مودی حکومت کے نو سال کے بے مثال پروگرام کے موقع پر ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے ہر میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہار میںمہاگٹھ بندھن حکومت میں مجرمین کا راج ہے جس کی وجہ سے نہ صرف تاجر بلکہ عام عوام بھی پریشان ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بہار کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا ایک ہی خواب ہے وزیراعظم بننے کا جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے علیحدگی کے بعد نتیش کمار خصوصی درجہ کا مسئلہ اٹھاتے رہتے ہیں، جب کہ نتیش کمار ریاست کی ترقی سے متعلق میٹنگوں میں جانا مناسب نہیں سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد اسی وقت ختم ہو گیا جب بہار میں سات جماعتوں کی عظیم اتحاد حکومت کے ایک حلیف کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار بہار کی ترقی کے ماڈل کی بات کرتے ہیں۔ گنگا ندی میں میں سلطان گنج اگوانی پل کے گرنے کے بعد بہار کا ماڈل ملک میں ہنسی کا سامان بن گیا ہے۔ بہار میں انتشار کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ غریبوں کی بھلائی کے بارے میں سوچتے ہیں۔ اس موقع پر بہار کے سابق وزیر پریم کمار، بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر سنیل کمار کے ساتھ بی جے پی کے عہدیدار اور کارکنان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Kharge Targets PM Modi ملک مودی کے ذریعہ چین کوکلین چٹ دینے کی بھاری قیمت چکا رہا ہے: کھڑگے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.