ETV Bharat / state

چار مرحلوں کے انتخابات کے بعد مودی اور راہل کے ایک ہی دعوے - مہا گٹھ بندھن

ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی نے مرکز میں ایک بار پھر قومی جمہوری اتحاد کی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک چار مرحلوں کی ہونے والی پولنگ کے بعد یہ پوری طرح صاف ہوگیا ہے کہ ان کے مخالفین چاروں خانے چت ہو گئے ہیں تو دوسری طرف راہل گاندھی نے بھی آج مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسی طرح کا دعوی کیا۔

چار مرحلوں کے انتخابات کے بعد اپوزیشن چاروں خانے چت: مودی
author img

By

Published : Apr 30, 2019, 10:37 PM IST

وزیراعظم مودی نے ریاست بہار کے مظفرپور پارلیمانی حلقے میں این ڈی اے امیدواروں کے حق میں منعقدہ انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'چار مرحلوں کے انتخاب کے بعد مخالفین چاروں خانے چت ہوچکے ہیں۔ آئندہ مرحلوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ اپوزیشن کی شکست کتنی بڑی اور این ڈی اے کی جیت کتنی عظیم الشان ہوگی۔ یہ لہر نہیں للکار ہے پھر ایک بار مودی سرکار ہے'۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین مرکز میں حکومت بنانے کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ وہ اپنے اراکین کی تعداد بڑھانے کے لیے چھٹپٹا رہے ہیں۔

چار مرحلوں کے انتخابات کے بعد اپوزیشن چاروں خانے چت: مودی

کانگری کے صدر راہل گاندھی نے بھی آج مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے امیدوار کرن اہروار کے حق میں منعقد ہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے چار مرحلوں کے بعد وزیراعظم مودی کا چہرہ اتر گیا ہے اور انٹرویوز میں بھی وہ ہچکچاہٹ کے ساتھ بول رہے ہیں۔

انہوں نے ریلی میں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کا چہرہ دیکھیں۔ ان کا چہرہ سکڑگیا ہے اور وہ انٹرویو میں بھی ہچکچاہٹ کر بول رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے رفائل طیارہ سودے میں ایئر فورس سے چوری کی اور 30 ہزار کروڑ روپے امبانی کی جیب میں ڈال دیئے۔

اس دوران مسٹر گاندھی کے آج کے جلسے میں کئی بار 'چوکیدار چور ہے ' کے نعرے لگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 'چوکیدار' لفظ بولتے ہیں اور عوام اپنے آپ آگے کی بات بول دیتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.