ETV Bharat / state

گیا: موبائل فون چور گروہ کا انکشاف

گیا میں پولیس نے موبائل فون چوری کرنے والے گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتاری کیا ہے، پولیس نے ان کے پاس سے پچاس سے زائد موبائل فون برآمد کئے ہیں۔

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 9:49 PM IST

گیا: موبائل فون چور گروہ کا انکشاف
گیا: موبائل فون چور گروہ کا انکشاف

ریاست بہار کے گیا میں پولیس نے موبائل فون چوری کرنے والے گروپ کا انکشاف کرتے ہوئے موقع سے تین ملزمین کو گرفتاری کیا ہے، پولیس نے ان کے پاس سے پچاس سے زائد موبائل فون برآمد کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں گیا شہر کے کھنگری تانڈ بائی پاس میں واقع آرایس انٹرپرائز موبائل دکان کی سٹر کاٹ کر نامعلوم چوروں نے متعدد موبائل فون چوری کرلئے جس کی قیمت قریب چھ لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔

اس سے متعلق دکان مالک کے ذریعے وشنو پتھ تھانہ میں نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی، چوری کے معاملے کو پولیس نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے سیٹی ایس پی کی قیادت میںایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں وشنو پتھ تھانہ انچارج اور تکنیکی سیل کے افسران اور پولیس جوانوں کو شامل کیا گیا۔

پولیس کی ٹیم نے ملزمین کی گرفتاری کے لئے کئی جگہ چھاپے کرتے ہوئے تین شاطر چوروں کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے 57 عدد موبائل-فون اور چارجر برآمد ہوئے ہیں۔

ویڈیو

سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ اس واقعہ میں پانچ ملزمین کی کے شامل ہونے کی بات سامنے آئی ہے. جس میں تین کی گرفتاری ہوچکی ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ شہر گیا میں مسلسل دوکانوں میں چوری کے واقعات پیش آرہے تھے جس سے پولیس کی کارکردگی اور کاروائی پر سوال کھڑے ہورہے تھے اس کے پیش نظر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موبائل چوری کرنے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.