ریاست بہار کے ضلع سارن کے شہر بنیاپور میں مویشی اور پانی کی موٹر کی چوری کے الزام میں بھیڑ نے تین افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، اس واقعہ کے بعد علاقے میں زبردست کشیدگی ہے۔
تین لاشوں کی اطلاع ملنے کے بعد موقع واردات پر پولیس پہنچی اورلاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرا کے ضلع اسپتال بھیج دیا۔
ہلاک شدہ افراد میں ایک کی شناخت نوشاد احمد کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ابھی دو کی شناخت ہونا باقی ہے۔
متعدد تھانوں کی پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔