ETV Bharat / state

تنویر اختر کو یاد کیا گیا - اردو نیوز گیا

گیا میں تنویر اختر کا چہلم ہوا۔ بعد نماز فجر قرآن خوانی ہوئی اور اسکے بعد انکی مغفرت و نجات کے لیے دعا کی گئی۔ گزشتہ 8 مئی کو کورونا کی وجہ سے علاج کے دوران انکی موت ہوگئی تھی۔

mlc tanveer akhtar death coronavirus, quran khwani at his home in gaya
تنویر اختر کا آج چالیسواں
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 1:44 PM IST

بہار قانون ساز کونسل کے رکن سید تنویر اختر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی مجلس منعقد ہوئی۔ آج مرحوم کا چالیسواں ہے، کورونا وبا کی وجہ سے 8 مئی کو ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

گیا اور پٹنہ میں ایصال ثواب کی مجلس منعقد ہوئی ہے۔ گیا اور پٹنہ میں ان کے مکان پر صبح میں قرآن خوانی ہوئی ہے۔

مرحوم تنویر اختر کے بھائی خورشید اختر نے بتایا کہ آج چالیسواں کی مجلس ہوئی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تو مجلس منعقد نہیں ہوئی۔ قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور میلاد خوانی ہوئی ہے جس میں مخصوص افراد شریک ہوئے اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے کنبہ کے لیے یہ ایک بڑا حادثہ تھا اور اس سے پورا کنبہ غمگین ہے تاہم موت برحق ہے اور صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ بس رب العالمین کی بارگاہ میں یہی دعا ہے کہ وہ اپنے بندوں پر کورونا وبا سے رحم فرمائے۔

کورونا اور تمام جان لیوا بیماریوں سے ہر شخص کو محفوظ رکھے۔ نیک بندوں کی دعاؤں کے صدقے میں مرحوم تنویر اختر کے گناہوں کو معاف فرمائے۔

واضح رہے کہ تنویر اختر کا تعلق گیا سے تھا. انکے بھائی بہن سمیت دوسرے رشتے دار یہیں قیام پذیر ہیں۔ تنویر اختر گیا کے شیرگھاٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد جواہر لال نہرو یونیورسٹی دلی چلے گئے تھے۔ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد وہ سرگرم سیاست میں آگئے تھے۔

کانگریس کی ٹکٹ پر وہ ایم ایل سی بنے، بعد میں وہ کانگریس سے نکل کر جے ڈی یو میں شریک ہوگئے تھے۔ وہ جے ڈی یو پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر بھی رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.