ETV Bharat / state

شاہنواز عالم نےاپنے بھائی پر جان سے مارنے کا الزام لگایا

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 8:11 PM IST

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج کے بعد اب سیاسی شور ختم ہوچکا ہے۔

رکن اسمبلی شاہنواز عالم

وہیں دوسری جانب حساس نشست مانے جانے والے ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے اسمبلی حلقے' جوکی ہاٹ' میں انتخابی لڑائی برقرار ہے۔

شاہنواز عالم نےاپنے بھائی پر جان سے مارنے کا الزام لگایا

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمین کے منتخب رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے خود پر اپنے بڑے بھائی کے ذریعہ جان سے مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

رکن اسمبلی شاہنواز عالم کے بڑے بھائی سرفراز عالم اس بار اسمبلی انتخاب میں اپنے چھوٹے بھائی شاہنواز عالم سے شکست کھائے ہیں۔

اس کے بعد سے ہی آپسی تنازعہ سامنے آ رہا ہے۔

شاہنواز عالم نے آج اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو پورے واقعات کو سے روبرو کراتے ہوئے کہا کہ میری غیر موجودگی میں دیر شب سابق رکن پارلیمان و میرے بڑے بھائی سرفراز عالم ڈیڑھ درجن کارکنان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد نے میری بیوی، ماں اور آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی بلکہ مجھے بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

اطلاع ملنے پر میں فوراً گھر پہنچا جب تک یہ لوگ جا چکے تھے، اس کی اطلاع میں نے فوری طور پر ضلع انتظامیہ اور جوکی ہاٹ تھانہ کو دی۔

شاہنواز عالم نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تھانہ صدر کو پولس اہلکار کے ساتھ بھیجا ہے۔

مزید پڑھیں:'نتیش کی نئی حکومت میں مسلم نمائندگی ختم ہوگئی'

اس تعلق سے انھوں نے سرفراز عالم و دیگر 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج بھی کیا ہے۔

دھمکی ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے رکن اسمبلی کے گھر پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں۔

پولس معاملہ کی اعلیٰ جانچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.