ETV Bharat / state

Ruknuddin Alleges Akhtar Iman: ایم ایل اے رکن الدین کا اختر ایمان پر سنگین الزام - Ruknuddin joined the Rashtriya Janata Dal

بائیسی کے رکن اسمبلی سید رکن الدین نے ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخترالایمان اپنے قریبیوں کے ذریعے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ Ruknuddin Serious Allegations Against Akhtar Iman

رکن اسمبلی رکن الدین کا اختر ایمان پر سنگین الزام

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 6:08 PM IST

پٹنہ: مجلس اتحاد المسلمین سے راشٹریہ جنتا دل میں شامل ہونے والے بائیسی کے رکن اسمبلی سید رکن الدین نے ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اخترالایمان اپنے قریبیوں کے ذریعے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، اگر میرے ساتھ کچھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کے لئے سیدھے طور پر اخترالایمان ذمہ دار ہوں گے۔ Ruknuddin Serious Allegations Against Akhtar Iman

انہوں نے کہا کہ 'سیاست میں اخترالایمان صاحب اس قدر نیچے گر جائیں گے مجھے یقین نہیں ہوتا ہے، لہٰذا میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے لوگوں سے پریشان کرانا بند کریں۔

سید رکن الدین نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے ذریعہ صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ایک مضبوط سیکولر پارٹی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے جو غریبوں اور اقلیتوں کی آواز بلند کرتی ہے، میں کسی دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں لیا بلکہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے، لیکن یہ بات اخترالایمان کو ہضم نہیں ہو رہی ہے، وہ صرف مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا جانتے ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل پر صرف لچھے دار تقریر کرنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اعلیٰ قیادت مضبوط نہ ہو، اسدالدین اویسی ایک اچھے اور باشعور شخص ہیں مگر ان میں اور بہار کے کارکنان میں کافی فاصلہ ہے، یہاں ہماری بات کوئی سننے والا نہیں تھا لہٰذا ہم نے پارٹی چھوڑ کر راشٹریہ جنتادل میں جانے کا فیصلہ کیا۔ Ruknuddin Serious Allegations Against Akhtar Iman

مزید پڑھیں:

سید رکن الدین نے کہا کہ سیاست میں فکری اختلاف ضرور ہوتے ہیں مگر اختلاف جب ذاتیات پر اتر آئے تو اسے سطحی سیاست کہا جائے گا جو ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان کر رہے ہیں، انہیں ان چیزوں سے باز آنا چاہیے، اخترالایمان کے کہنے پر جن لوگوں نے بھی مجھے فون کرکے دھمکیاں دی ہیں سبھی کے کال ریکارڈ ہیں اگر ضرورت پڑی تو قانونی سہارا لونگا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.