ٹنہ: بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے سے ہی اقلیتی طبقے اور اداروں کی ترقی کو لے سیاسی چقلش جاری ہے۔اس درمیان اقلیتی طبقے کی ترقی کے نام سیاسی رہنماوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ Ghulam Ghouse Slam Bihar Minority Minister Over Development Works
اسی درمیان جدیو کے سینئر رہنما و رکن قانون ساز کونسل پروفیسر غلام غوث نے ای ٹی وی بھارت سے کے دوران اقلیتی فلاح پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر اقلیت کے وزیر اس جانب کب دھیان دیں گے جبکہ میں خود ان کی رہائش گاہ جا کر اس معاملے کو جلد از جلد حل کئے جانے کی گزارش کی تھی مگر ان کی جانب سے بھی کوئی اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی.
غلام غوث نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں اس طرح کا عمل جاری ہے اور وہاں لاکھوں کی تعداد میں اقلیتی طبقہ کے بچے فیضیاب ہو رہے ہیں. جبکہ ہماری حکومت نے اس منصوبے کا اعلان تلنگانہ ریاست سے پہلے کیا تھا آج وہاں یہ نافذ ہو چکا ہے مگر ہمارے یہاں سرد خانے میں پڑا ہوا ہے. وہ اس معاملے کو پھر سے کونسل کے اجلاس میں اٹھائیں گے.
یہ بھی پڑھیں:AIMIM to Alliance With Mahagathbandhan اے آئی ایم آئی ایم کا مہاگٹھ بندھن سے اتحاد ہونا طے
ادھر جب اقلیتی وزیر سے اس بابت سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے جو 13 اضلاع میں کرائے پر اقلیتی رہائشی اسکول چلانے کی جو بات کہی تھی اس پر کارروائی ہو رہی ہے. بہت جلد اس کے نتائج برآمد ہوں گے.
غلام غوث کے ناراضگی پر اقلیتی وزیر نے کہا کہ وہ ہمارے سینئر لیڈر اور گارجین کی طرح ہے. ان کی بات ہماری ترجیحات میں شامل ہوتی ہیں، یہ معاملہ ابھی پراسیس میں ہے مگر جلد ہی 13 اضلاع میں ہم کرائے پر اقلیتی رہائشی اسکول کھولنے جا رہے ہیں.Ghulam Ghouse Slam Bihar Minority Minister Over Development Works