یہ واقعہ دربھنگہ کے سکتپور تھانہ کے گاؤں تاڑڈیح گاؤں کا ہے۔
لاش کی شناخت کیشو مکھیا کے طور پر کی گئی ہے،جو گذشتہ چار روز سے لاپتہ تھا۔
اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے یہ الزام لگایا ہے کہ انہوں نے تھانہ سکتپور میں کیشو کے گمشدہ ہونے کی اطلاع دی، تاہم تھانہ انچارج نے گمشدگی کی اطلاع درج نہیں کی۔
اہل خانہ نے تھانہ انچارج پر رشوت کا بھی الزام لگایا ہے۔
لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق دربھنگہ ضلع کے ایس پی بابو رام نے کہا کہ تھانہ انچارج پر لاپروائی برتنے کے الزام میں کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور پولیس کیشو کے قتل کے وجوہات پر تحقیقات کر رہی ہے۔