اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی پہچان پردیپ شرما ولد جگ ناراٸن شرما کے طور پر پوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پردیپ شرما کل شام سے ہی گھر سے غائب تھا۔
اہل خانہ نے کافی تفتیش ظاہر کی تھی لیکن اس کا کہیں بھی پتہ نہیں چل سکا۔ صبح میں لوگوں نے گاٶں کی نہر کے پاس کے کنویں میں شک کے بنا پر رسی ڈال کر جانچ کی تو کنویں کے اندر لاش ہونے کا پتہ چلا۔
مقامی لوگوں کے زریعہ اس کی اطلاع فوراً چین پور تھانہ کو دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو کنویں سے نکال کر بھبھوا صدر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرایا۔ ہلاک شخص کے چچا نے قتل کیے جانے کا شک ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کی متوفی ہا ٹا موضع کے رہائشی بششٹھ شرما اور شیام شرما سے ستر ہزار روپیہ کا قرض لے رکھا تھا۔ قرض دینے والوں نے چار روز قبل قرض نہیں دینے پر انجام بھگتنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
نند لال شرما کی تحریری شکایت پر پولس نے دونوں کے مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کر لیا ہے ساتھ ہی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس متعلق تھانہ افسر سنتوش کمار نے بتایا کی متوفی کے جسم پر کہیں سے کوئی بھی نشان نہیں ہے ۔سر میں چوٹ کے نشان ہے۔ انہوں نے کہا کی سر میں چوٹ گرنے سے یا کیسے لگی ہے اس کی سچائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔