ETV Bharat / state

جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر مسلم نوجوانوں کو سر قلم کرنے کی دھمکی - اقلیتی طبقہ کے لوگوں

بہار کے گیا ضلع کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں مسلم نوجوان سے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ ایسا نہیں کرنے پر اسے سر تن سے جدا کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ اس واقعے کو انجام دینا والے شرپسند لوگوں نے خود ہی ویڈیو کو انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا۔ ضلع پولیس نے اس معاملے میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے Youth Threaten To Muslim Man

مسلم نوجوانوں کو جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر سر قلم کرنے کی دھمکی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 2:20 PM IST

مسلم نوجوانوں کو جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر سر قلم کرنے کی دھمکی

گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں اکثریتی فرقے کا ایک لڑکے نے اقلیتی طبقہ کے لوگوں سے زبردستی مذہبی نعرہ لگانے کے لیے دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس دوران لڑکے کے ساتھ شامل دوسرے نوجوان اس واقعے کا ویڈیو بناتے ہیں۔ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ وہ لڑکا کچھ بولتے ہوئے دور سے آ رہا ہے۔ اس کے پیچھے اس کے ساتھی ویڈیو بناتے ہوئے ساتھ چل رہے ہیں حالانکہ ویڈیو بنانے والے نے اپنا چہرہ ظاہر نہیں کیا ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے پر پولیس نے فوری طور پر کاروائی کی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے کے حوالہ سے مفصل تھانہ میں ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے۔ سیٹی ایس پی ہما نشو نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ویڈیو انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جو فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے والی تھی۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انسٹا گرام پروفائل کو کھنگالا اور ویڈیو بنانے والوں کو حراست میں لیا ہے۔ دراصل گیا کے مانپور مفصل تھانہ حلقہ میں واقع پٹرول پمپ کے نزد گمٹی کے پاس کچھ لوگ کھڑے تھے ،

ویڈیو میں دیکھنے سے لگتا ہے کہ وہ وہاں پر کچھ خریداری کے لئے روکے ہوئے تھے۔ داڑھی رکھے ہوئے ایک شخص کے پاس ایک لڑکا پہنچتا ہے۔اُن سے جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہتا ہے۔ ایسا نہیں کرنے پر وہ بد سلوکی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے لگا ، جب اس شخص نے نعرہ لگانے سے منع کردیا تو وہ لڑکے کو یہ کہتے ہوئے سنا جاتا ہے کہ اگر ہندوستان میں رہنا ہے تو جےشری رام کہنا ہوگا ۔ اگر وہ ایسا نہیں کہے گا تو اس کی گردن اتار دی جائے گی ۔

مسلسل وہ اُن لوگوں کے ساتھ بد کلامی کرتا رہا ،تبھی ایک اور شخص اس لڑکے کو خاموش رہنے کو کہتا ہے تو اس لڑکے کا جواب ہوتا ہے کیا وہ اسے پہچانتا ہے ؟ گیا کا وہ بوس ہے جبکہ اس لڑکے کے ساتھ اور کچھ نوجوان ہوتے ہیں جو اس کی ویڈیو بناتے رہتے ہیں، اشتعال انگیز ویڈیو بنانے والے نوجوان کے لباس اور حلیہ سے لگتا ہے کہ وہ باضابطہ اس واقعہ کی پوری ویڈیو بنانے کے لیے تیاری سے پہنچا تھا۔ویڈیو انسٹا گرام پر اپ لوڈ بھی کیا ہے لیکن جب ویڈیو پولیس تک پہنچی تو پولیس نے فوری طور پر اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور کاروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی ایم آئی ایم کے رہاستی صدر کو جان سے مارنے کی دھمکی

سیٹی ایس پی ہمانشو نے بتایا کہ یہ آپسی بھائی چارے کو بگاڑنے اور ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔مفصل تھانہ میں مقدمہ نمبر 1217 درج ہوا ہے جس میں مختلف دفعات لگائی گئی ہیں اس طرح کےمعاملے کو انجام دینے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.