ETV Bharat / state

Two Hundred Years of Urdu Journalism: مرزا غالب کالج میں تیس مئی کو جشن اردو صحافت کی تقریب منعقد ہوگی - مرزا غالب کالج گیا میں تقریب منعقد

گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج میں اردو صحافت کا جشن منایا جائے گا. کالج کی جانب سے 30 مئی کو اس کی تقریب منعقد ہوگی اردو کے بڑے قلمکاروں کو مدعو کیا گیا ہے Marking 200 years of Urdu journalism in India

جشن اردو صحافت
جشن اردو صحافت
author img

By

Published : May 26, 2022, 1:59 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا کے مرزا غالب کالج میں تیس مئی کو جشن اردو صحافت کی تقریب ہوگی، اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں خوشیاں منائی جائینگی۔

گیا میں اردو صحافت کے جشن کے طور پر پہلی تقریب ہوگی. مرزا غالب کالج کے سکریٹری سید شبیع عارفین شمسی نے بتایا کہ تقریب میں اردو صحافیوں سمیت بڑے اسکالرز کو مدعو کیا گیا ہے چونکہ مرزا غالب کالج اردو لسانی کالج ہے تو اس صورت میں ہماری ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ خصوصی طور پر دارالحکومت پٹنہ سے اردو ادب اور صحافت سے جڑے لوگوں کی آمد ہوگی اور اس کی تیاری کی ذمہ داری کالج کے شعبہ اردو کو ہے ساتھ ہی گیا کی ان ہستیوں کو بھی یاد کیا جائے گا جنہوں نے اردو کے لیے بے لوث خدمات انجام دی ہیں،شہر گیا کی تاریخ یہ ہے کہ اردو صحافت کی ابتداء کے کچھ ایام بعد سے ہی اردو صحافت کو اپنایا تھا -Marking 200 years of Urdu journalism in India
مزید پڑھیں:مرزا غالب کالج اب کیش لیس ہوگا

واضح رہے کہ ضلع گیا میں اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر یہ پہلی تقریب منعقد ہوگی، مرزا غالب کالج پر اس کے تعلق سے سوال بھی کھڑے ہورہے تھے کہ آخر اقلیتی لسانی کالج ہونے کے باوجود کیوں اردو کے پروگراموں سے دوری اختیار کر تا ہے تاہم اب کالج نے پروگرام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.