ETV Bharat / state

مرزاغالب کالج باکسنگ ٹیم نے انٹر کالج باکسنگ ٹورنامنٹ جیتا - مشہور اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج

مرزاغالب کالج میں آج مگدھ یونیورسٹی کے ماتحت کالجوں کے درمیان ' انٹر کالج باکسنگ ' مقابلہ ہوا جس میں تین کالجوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کا باکسنگ مقابلہ تھا حالانکہ دونوں زمرے میں مرزاغالب کالج کی ٹیم فاتح رہیMirza Ghalib College Gaya

مرزاغالب کالج باکسنگ ٹیم نے انٹر کالج باکسنگ ٹورنامنٹ جیتا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 7:39 PM IST

مرزاغالب کالج باکسنگ ٹیم نے انٹر کالج باکسنگ ٹورنامنٹ جیتا

گیا :ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع مشہور اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج میں مگدھ یونیورسٹی انٹر کالج باکسنگ مقابلے کا انعقاد ہوا ، دو زمرے لڑکے اور لڑکیوں کے لیے باکسنگ مقابلے کا انعقاد ہوا تھا۔کالج کے میڈیا انچارج ڈاکٹر ابرار خان اور ڈاکٹر اکرم وارث نے اس حوالہ سے بتایا کہ باکسنگ کے اس مقابلے میں مرزا غالب کالج کے علاوہ گیا کالج، جگجیون کالج کے لڑکے اور لڑکیوں کی ٹیم نے حصہ لیا تھا۔

وہیں باکسنگ مقابلے میں مرزا غالب کالج کے کھلاڑیوں کا دبدبہ رہا اور یہاں مقابلے میں مردوں کے زمرے میں مرزا غالب کالج کی ٹیم نے 4 گولڈ اور 4 سلور کے ساتھ فاتح رہی جبکہ گیا کالج کی ٹیم 2 گولڈ اور 3 سلور کے ساتھ رنر اپ رہی ۔ جبکہ لڑکیوں کے زمرے میں بھی مرزا غالب کالج کی ٹیم نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔

مرزا غالب کالج کی لڑکیوں کی ٹیم 2 گولڈ اور 3 سلور میڈل کے ساتھ فاتح رہی اور گیا کالج کی ٹیم 1 گولڈ اور 2 سلور کے ساتھ رنر اپ رہی۔حالانکہ انفرادی سطح پر گولڈ میڈل سپریا کماری جگجیون کالج نے حاصل کیا۔ جبکہ لڑکوں کے زمرے میں بیسٹ باکسر کا خطاب مرزا غالب کالج کے بادل کمار نے اپنے نام کیا اور لڑکیوں کے زمرے میں بیسٹ باکسر کا خطاب سپریا کماری جگجیون کالج نے حاصل کیا ۔

اس مقابلے میں ریفری کی خدمات ششی بھوشن، شیوم کمار آدتیہ کمار، جینشو راج نے انجام دیں۔ جبکہ اس پروگرام کے مہمانوں میں انجنی کمار اسپورٹس انچارج ، ابھیشیک کمار گیا کالج، ڈاکٹر آچاریہ شنکر اسپورٹس انچارج جگ جیون کالج موجود تھے۔ اس موقع پر مرزا غالب کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان، اسپورٹس انچارج سرفراز خان، پراکٹر ڈاکٹر ثروت شمسی، ڈاکٹر آفتاب احمد خان، ڈاکٹر فضل الرحمان خان، ڈاکٹر جاوید اقبال خان اور دیگر معززین موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی نسل کو ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے: سابق قومی ہاکی کھلاڑی شیخ مسیح الدین

وہیں اس موقع پر مرزا غالب کالج کے پروفیسر انچارج ڈاکٹر شجاعت علی خان نے سبھی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کھیل کی سراہنا کی اور ساتھ ہی کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آگے اسی طرح اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں ، اُنہوں نے اس موقع پر مرزا غالب کالج کی ٹیم کی سراہنا کی اور کہا کہ غالب کالج نے اپنی معیاری تعلیم کے ساتھ اسپورٹس میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.