ETV Bharat / state

اقلیتی رہائشی اسکول اور کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر کے لیے محکمہ سرگرم

author img

By

Published : Sep 27, 2019, 9:47 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:46 AM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تمام ضلع ہیڈکوارٹرز میں مسلمانوں کے لیے کثیرالمقاصد عمارت اور رہائشی اسکولز کی تعمیر کے لیے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے زیرنگرانی چلنے والے ریاست کے شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت دی ہیں کہ 'وہ اپنی زمینیں منتخب کر کے حکومت کو جلد سے جلد مہیا کرادیں اگلی میٹنگ میں یہ تمام پروجیکٹس زمین پر نظر آنی چاہئے'۔

اقلیتی رہائشی اسکول اور کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر کے لیے محکمہ سرگرم

ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹر میں اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کے لیے کثیرالمقاصد عمارت اور رہائشی اسکول کی تعمیر کا ٹاسک محکمہ اقلیتی فلاح اور شیعہ وسنی وقف بورڈ کو دیا ہے۔

محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر خورشید عرف فیروز احمد اس کے لیے سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے شیعہ اور سنی وقف بورڈ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی زمین منتخب کر کے جلد سے جلد حکومت کے حوالے کریں تاکہ تعمیراتی کام شروع کیا جا سکے۔

کثیرالمقاصد عمارت میں عبادت خانہ، کمیونٹی ہال، لائبریری اسٹڈی سنٹر کے علاوہ عوام کی بنیادی سہولتوں کے لیے تمام چیزیں مہیا کرائی جائیں گی جبکہ اقلیتی رہائشی اسکول میں درجہ 12 تک کی تعلیم مفت ہوگی اور ان کی رہائش کا بھی مفت انتظام ہوگا جس میں طالبات کے لیے علیحدہ ہوسٹل اور اسکول کا نظم کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی نے طالبات کے تحفظ اور ان کے لیے کمیونٹی ہال اور کھیل کے میدان کا نظم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

وزیر خورشید عرف فیروز احمد نے بتایا کہ انہوں نے شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی زمینوں کا انتخاب کر محکمہ کو مہیا کرادیں۔

محمد ارشاداللہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں اطلاع دی کہ تقریبا بارہ اضلاع میں کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر کے لیے زمین مہیا کر دی گئی ہے۔ زمین کا ٹنڈر بھی ہو چکا ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال میں کئی پروجیکٹ تیار ہو جائیں گے اور ہر ضلعے میں ایک رہائشی اسکول کھولا جا رہا ہے اس کے لیے دس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ضلع میں زمین مہیا نہیں ہو پائے تو حکومت غیر مزروعہ عام زمین پر اسکول تعمیر کرائے گی۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے یہ ہدایت دی ہے کہ ایک مہینے کے اندر یہ تمام پروجیکٹ زمین پر نظر آنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی اسکول کے لئے چھ اضلاع کی فہرست حکومت کو مہیا کرادی گئی ہے۔ ان میں کشن گنج، دربھنگہ، بیگوسرائے، کٹیہار، گوپال گنج شامل ہیں۔ امید ہے کہ اس مہینے میں تمام اضلاع کی فہرست بھیج دی جائے گی۔

3 بائٹ بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین ارشاد علی آزاد( سفید شرٹ میں)

ارشاد علی آزاد نے کہا کہ وزیراعلی کی یہ منشا ہے کہ ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر ہو۔ پٹنہ میں دو کثیرالمقاصد عمارت تعمیر ہونے جارہے ہیں۔ ایک انجمن اسلامیہ ہال اور دوسرا عالم گنج میں امام باندی وقف اسٹیٹ۔ انہوں نے کہا کہ کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر کے لئے ہم لوگوں نے سات اضلاع کی فہرست حکومت کو مہیا کرا دی ہے جس میں پٹنہ، مظفر پور، موتیہاری، بھاگلپور اور سہسرام شامل ہیں۔

Intro:وزیر اعلی نتیش کمار نے تمام ضلع ہیڈکوارٹر میں مسلمانوں کے لئے کثیر المقاصد عمارت اور رہائشی اسکول کی تعمیر کیلئے محکمہ اقلیتی فلاح کے زیرنگرانی چلنے والے ریاست کے شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے چیرمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی زمینیں منتخب کر حکومت کو جلد سے جلد مہیا کرادیں اگلی میٹنگ میں یہ تمام پروجیکٹس زمین پر نظر آنی چاہئے

Body:ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹر میں اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کے لئے کثیرالمقاصد عمارت اور رہائشی اسکول کی تعمیر کا ٹاسک محکمہ اقلیتی فلاح اور شیعہ وسنی وقف بورڈ کو دی ہے

محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر خورشید عرف فیروز احمد اس کے لئے سرگرم نظر آ رہے ہیں انہوں نے شیعہ اور سنی وقف بورڈ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی زمین منتخب کر جلد سے جلد حکومت کے حوالے کرے تاکہ تعمیراتی کام شروع کیا جا سکے

کثیرالمقاصد عمارت میں عبادتخانہ کمیونٹی ہال لائبریری اسٹڈی سنٹر کے علاوہ عوام کی بنیادی سہولتوں کے لئے تمام چیزیں مہیا کرائی جائیں گی جبکہ اقلیتی رہائشی اسکول میں درجہ 12 تک کی تعلیم مفت رہائش کے طور پر دی جائے گی جس میں طالبات کے لیے علیحدہ ہوسٹل اور اسکول کا نظم ہوگا وزیراعلی نے طالبات کے حفاظت اور ان کے لیے کمیونٹی ہال اور کھیل کے میدان کا نظم کرنے کی بھی ہدایت دی

1 بائٹ محکمہ اقلیتیں فلاح کے وزیر خورشید عرف فیروز احمد( سفید کرتا میں بغیر داڑھی والے شخص)

وزیر خورشید آرف فیروز احمد نے بتایا کہ انہوں نے شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے چیئرمین کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی زمینوں کا انتخاب کر محکمہ کو مہیا کرادیں

2 بائٹ بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ( کا لی صدری میں)

محمد ارشاداللہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں اطلاع دی کہ تقریبا بارہ اضلع میں کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر کے لیے زمین مہیا کر دی گئی ہیں اس پر کام چل رہا ہے کی زمین کا ٹنڈر بھی ہو چکا ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال میں کئی پروجیکٹ تیار ہو جائیں گے اور ہر ضلعے میں ایک رہائشی اسکول کھولا جا رہا ہے اس کے لیے دس کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی ضلع میں زمین مہیا نہیں ہو پائیں تو حکومت غیر مجروعہ عام زمین پر اسکول تعمیر کرائے گی وزیر اعلی نتیش کمار نے یہ ہدایت دی ہے کہ ایک مہینے کے اندر یہ تمام پروجیکٹ زمین پر نظر آنے چاہیے انہوں نے کہا کہ رہائشی اسکول کے لئے چھ ضلع کی فہرست حکومت کو مہیا کرادی گئی ہے ان میں کشنگنج دربھنگہ بیگوسراۓ کٹیہار گوپال کے شامل ہیں امید ہے کہ اس مہینے میں تمام ضلعوں کی فہرست بھیج دی جائے گی

3 بائٹ بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین ارشاد علی آزاد( سفید شرٹ میں)

ارشاد علی آزاد نے کہا کہ وزیر اعلی کی یہ فکر ہے کہ ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں کثیرالمقاصد عمارت تعمیر ہو پٹنہ میں دو کثیرالمقاصد عمارت تعمیر ہونے جارہا ہے ایک انجمن اسلامیہ ہال اور دوسرا امام باندی وقف اسٹیٹ عالم گنج میں انہوں نے کہا کہ کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر کے لئے ہم لوگوں نے سات اضلع کی فہرست حکومت کو مہیا کرائی ہے جس میں پٹنہ مظفر پور اور موتیہاری بھاگلپور اور شہرام شامل ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتی رہائشی اسکول کے لئے پانچ سالوں میں زمین حکومت کو مہیا کرادی گئی ہے مظفر پور اورنگ آباد کے علاوہ دوسرے اضلاع میں مہیا کر دیا گیا ہے

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 6:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.