ETV Bharat / state

Criticism of Bihar Government:ریاستی حکومت کے عدم توجہی کے سبب اقلیتی ادارہ خستہ حال، اعجاز احمد

author img

By

Published : May 12, 2022, 2:18 PM IST

آرجے ڈی رہنما اعجاز احمد نے کہا کہ اس وقت بہار کے اہم ادارے زوال پذیر ہے، بہار اردو اکادمی،بہار مدرسہ بورڈ، بہار اقلیتی کمیشن،اردو مشاورتی بورڈ اور حج کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی پڑا ہے ،مگر حکومت کو ان خالی پڑے عہدوں سے کوئی سروکار نہیں ہے، بہار میں اردو کے فروغ کے لئے بہار اردو اکادمی کئی جہتوں سے کام کرتی ہے مگر وہاں سارا کام کاج ٹھنڈے بستہ میں چلا گیا ہے۔ RJD Leader Ajaz Ahmed Criticized the Bihar Government

اعجاز احمد
اعجاز احمد

پٹنہ:اس وقت بہار میں جتنے اقلیتی ادارے ہیںان اداروں میں طویل عرصہ سے تمام عہدے خالی ہیں، جس سے اردو کا فروغ تھم گیا ہے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہر اسٹیج سے اردو کے فروغ کا صرف دعویٰ کرتے ہیں، جبکہ حقیقت اس سے برعکس ہے۔ زمینی سطح پر نہ تو اردو کے فروغ کا کوئی کام انجام پا رہا ہے اور نہ ہی خالی عہدے پر تقرری کی جارہی ہے۔ اسی طرح اردو اساتذہ بحالی کا مسئلہ بھی طویل عرصے سے زیر التوا ہے، جب اردو اساتذہ کے امیدوار اپنے حق کے لیے سڑکوں پر اترتے ہے تو حکومت کی پولس ان پر لاٹھی چارج کرتی ہے، نتیش کمار اردو دوستی کا صرف دکھاوا کرتے ہیں- RJD Leader Ajaz Ahmed Criticized the Bihar Government

اعجاز احمد

مذکورہ باتیں راجد کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہی. انہوں نے کہا کہ اس وقت بہار کے اہم ادارے زوال پذیر ہے، بہار اردو اکادمی،بہار مدرسہ بورڈ، بہار اقلیتی کمیشن،اردو مشاورتی بورڈ اور حج کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی پڑا ہے ،مگر حکومت کو ان خالی پڑے عہدوں سے کوئی سروکار نہیں ہے، بہار میں اردو کے فروغ کے لئے بہار اردو اکادمی کئی جہتوں سے کام کرتی ہے مگر وہاں سارا کام کاج ٹھنڈے بستہ میں چلا گیا ہے، بہار کے قلم کار، شعراء و ادبا اردو اکادمی کی سرگرمیوں میں پیش پیش ہوتے تھے جس سے بہار اردو اکادمی ان کی عزت افزائی کرتی تھی.

اعجاز احمد نے کہا کہ نتیش کمار اگر خود کو اردو نواز کہتے ہیں یا کہلوانا پسند کرتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ بلا تاخیر ان اہم اداروں میں خالی پڑے آسامیاں پر تقرری کرے، تاکہ بروقت اردو کا فروغ ہو سکے، اردو اساتذہ کے جو مسائل ہیں اس پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے اساتذہ بحالی کا راستہ صاف کرے، اردو مترجم کا رزلٹ شائع نہیں ہو رہا ہے جس سے طلباء میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Rabri Devi Criticized Bihar Government: رابڑی دیوی کی بہار حکومت پر تنقید

اعجاز احمد نے مزید کہا کہ نتیش کمار اگر بی جے پی کی جانب سے کا دباؤ محسوس کر رہے ہیں، تو انہیں فوراً استعفیٰ دے کر عوام کے درمیان آنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.