ETV Bharat / state

اقلیتی لڑکیوں کو دی جارہی ہے سیلف ڈیفنس کی تربیت - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

Minority Girls are Being Given Self Defense Training: بہار حکومت کی وزارت اقلیتی امور نے اپنے ماتحت گرلس ہاسٹلوں کی لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دینے کی مہم شروع کی ہے، تربیت یافتہ لڑکیوں کو تحفظاتی کٹس بھی دی جائے گی جس میں حفاظت کی چیزیں ہوں گی۔ محکمہ کی پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر اے این سفینہ نے تربیتی مہم کا آغاز گیا اقلیتی گرلس ہاسٹل سے کیا ہے۔

Minority Girls are Being Given Self Defense Training

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 5:23 PM IST

اقلیتی لڑکیوں کو دی جارہی ہے سیلف ڈیفنس کی تربیت

گیا: بہار محکمۂ اقلیتی فلاح کے ماتحت چلنے والے اقلیتی گرلس ہاسٹل میں رہنے والی طالبات سیلف ڈیفنس کی تربیت حاصل کر رہی ہیں، سہ روزہ تربیت شروع ہو چکی ہے، اس کا باضابطہ افتتاح محکمۂ اقلیتی فلاح کی پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر اے این سفینہ نے کیا ہے، اسپورٹس جسمانی تعلیم، فٹنس اور تفریحی ہنر کونسل نئی دہلی سے موصولہ تجویز کی بنیاد پر، اقلیتی بہبود محکمہ بہار پٹنہ کے ذریعہ سہ روزہ تربیت کا انعقاد ہوا ہے، اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمۂ اقلیتی بہبود گیا راہل کمار نے تربیتی پروگرام کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر بیدار اور اپنے دفاع کے لیے مضبوط بنانا ہے۔ اس تربیت سے خود کی حفاظت کے لیے لڑکیاں اہل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

حج سفر 2024 پچاس ہزار سستا ہوگا، سعودی حکومت نے معلم کے خرچ میں کٹوتی کردی

اُنہوں نے کہا کہ محکمۂ اقلیتی فلاح اپنے ماتحت گرلس ہاسٹل کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے، لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس سے بڑا فائدہ ہوگا، ضلع اقلیتی فلاح افسر راہل کمار نے بتایا کہ اس تربیت کے بعد تمام لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کٹ فراہم کی جائے گی جس میں چین الارم، سیفٹی وِسل، اسپرے اور اسٹنگر شامل ہیںْ جس سے خود لڑکیاں اپنا دفاع کرسکیں گی، تین روزہ تربیت کے آخری دن سیفٹی کٹ دی جائے گی، پہلے دن اقلیتی گرلز ہاسٹل سیوا نگر نیو کریم گنج میں قریب 80 لڑکیوں نے تربیت حاصل کی ہے، سیلف ڈیفنس کی تربیت دینے کے لیے ایک ٹیم دہلی سے آئی ہے۔ وہیں اس موقع پر پٹنہ سے پرنسپل سکریٹری کے علاوہ محترمہ رشمی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمۂ اقلیتی فلاح بہار، محترمہ جینتی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمۂ اقلیتی فلاح کے علاوہ ضلع اقلیتی دفتر کے افسران اور اہلکار موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر اے این سفینہ نے طالبات سے ہاسٹل کے نظام اور سہولتوں کے تعلق سے جانکاری حاصل کی ۔خاص کر بہار حکومت کے دو منصوبے جس میں ایک ماہانہ ہاسٹل اعزازی رقم اور خوراک اسکیم کے تحت اناج اسکیم کے تعلق سے جانکاری حاصل کی، ہاسٹل میں رہنے والے اقلیتی طلباء و طالبات کو ماہانہ 1 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ جب کہ خوراک اسکیم کے تحت چاول اور گیہوں دیا جاتا ہے، ان دونوں اسکیموں کے استفادہ کے ساتھ طالبات نے یہاں کے انتظامات کے تعلق سے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اُنہیں حکومت کے محکمۂ اقلیتی فلاح کی جانب سے دستیاب کرائی گئی سبھی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔ واضح ہو کہ گیا شہر کے سیوا نگر نیو کریم گنج میں اقلیتی گرلس اور بوائز ہاسٹل ہیں جہاں قریب دو سو طلباء و طالبات رہتے ہیں۔ جب کہ دونوں ہاسٹل علاحدہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.