ETV Bharat / state

بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

ریاست بہار میں ایک طرف جہاں مختلف جرائم میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف جنسی زیادتی کے واقعات بھی تھم نہیں رہے ہیں۔

بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
author img

By

Published : Jul 26, 2019, 2:35 PM IST

تازہ واقعہ بہار کے ارریہ ضلعے کا ہے، جہاں ایک چھ برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ اہل خانہ کا دل سہما ہوا ہے اور وہ اپنی بچی کے مستقبل تعلق سے فکر مند ہیں۔

بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

ارریہ شہر سے محض پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کسیار گاؤں کی ایک چھ برس کی بچی حسب معمول اپنے گھر کے پاس کھیل رہی تھی، کہ اسی وقت کسیار گاؤں کے ہی وارڈ نمبر 12 کے جتیندر شرما ولد اومانند شرما بچی کو بسکٹ اور چاکلیٹ کھلانے کے بہانے گھر سے باہر لے گیا۔ جب کافی دیر تک بچی گھر نہیں لوٹی تو اہل خانہ سمیت گاؤں کے لوگ اسے تلاش کرنے لگے۔ اس دوران نہر کے پاس بچی کو جتیندر شرما کے ساتھ پایا گیا۔

مجرم نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن گاؤں والوں نے اسے پکڑ کر ارریہ تھانہ کے حوالے کر دیا اور بچی کو زخمی حالت میں صدر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ بچی کے جسم اور گال پر دانت کاٹے جانے کے نشان ہیں۔ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے۔

اہل خانہ نے انصاف مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسے مجرموں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جانا چاہیے۔'

ٹاؤن ڈی ایس پی رامیشور رام نے کہا کہ 'جانچ کے بعد مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔'

Intro:چھ سالہ معصوم کے ساتھ عصمت دری

ارریہ : بہار میں ایک طرف جہاں لوٹ مار، قتل و غارت شباب پر ہے وہیں عصمت دری کا واقعہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا. سوشان بابو بہار میں بڑھتے کرائم پر لاکھ دعویٰ کر لے مگر سچائی یہی ہے کہ مجرم بے خوف ہو کر اپنے کرتوتوں کو انجام دے رہے ہیں اور بہار کی پولس انتظامیہ لاچار و بے بس نظر آ رہے ہیں. تازہ معاملہ بہار کے ارریہ ضلع کا ہے جہاں ایک چھ سالہ معصوم کی عصمت دری ہوئی ہے. اہل خانہ کا دل سہما ہوا ہے اور بچی کی مستقبل کو لے کر فکر مند ہیں.

Body:ارریہ شہر سے محض پندرہ کیلو میٹر واقع کسیار گاؤں کی ایک چھ سالہ معصوم حسب معمول اپنے دروازے پر کھیل رہی تھی، کہ اسی وقت کسیار گاؤں کے ہی وارڈ نمبر 12 کے جتیندر شرما ولد اومانند شرما معصوم کو بسکٹ اور چاکلیٹ کھلانے کے بہانے گھر سے باہر لے گیا، جب کافی دیر تک بچی گھر نہیں لوٹی تو اہل خانہ سمیت گاؤں والے آس پاس ڈھونڈنے لگے کہ نہر کے پاس بچی کو جتیندر شرما کے ساتھ پایا گیا، مجرم بھاگنے کی کوشش کی مگر گاؤں والوں نے اسے پکڑ کر ارریہ تھانہ کے حوالے کر دیا. اور بچی کو زخمی حالت میں صدر ہسپتال میں داخل کیا گیا. بچی کے جسم اور گال پر دانت کاٹے جانے کے نشان ہیں. بچی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے.

Conclusion:اہل خانہ نے انصاف کی گہار لگاتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرموں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جانا چاہئے جبکہ ٹاؤن ڈی ایس پی رامیشور رام نے کہا کہ جانچ کے بعد مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی.
ارریہ سمیت بہار میں عصمت دری کے واقعات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، اس گھناؤنے واقعہ کو انجام دینے والے بے خوف گھومتے ہیں. پولس انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کے لئے ایسے سخت کارروائی کرے جو سبق آموز ہو.

ای ٹی وی بھارت کے لئے ارریہ سے عارف اقبال کی رپورٹ

بائٹ...... متاثرہ معصوم
بائٹ..... ریکھا دیوی، معصوم کی والدہ
بائٹ..... وویک آنند سنگھ ،گاؤں کے مقامی
بائٹ..... رامیشور رام ،ٹاؤن ڈی ایس پی ارریہ

(نوٹ.... بچی کا، بچی کی ماں کا چہرہ بلر کر دیں، ویزول میں بھی بچی کا چہرہ بلر رہے گا.)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.