ETV Bharat / state

کیمور: بہار بند کا معمولی اثر - urdu news

بہار کے اسمبلی میں منگل کو ہوئے تشدد، مہنگائی، بے روزگاری اور زرعی قوانین کی مخالفت میں عظیم اتحاد سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلائے گئے بہار بند کا معمولی اثر کیمور میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔

بہار بند کا جزوی اثر
بہار بند کا جزوی اثر
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 3:52 PM IST

بہار کے اسمبلی میں تشدد، مہنگائی، بے روزگاری اور زرعی قوانین کی مخالفت میں آج عظیم اتحاد سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلائے گئے بہار بند کا جزوی اثر ریاست کے ضلع کیمورمیں بھی دیکھا گیا۔ عام دنوں کی طرح ہی بسوں کی آمد و رفت جاری رہی۔ دکانیں حسب معمول کھلی رہیں۔

بازاروں میں جگہ جگہ آر جے ڈی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنا ن کی جانب سے سڑک جام کرنے کی کوشش کی گئی ۔اس کے علاوہ مختلف مقامات پر دکانوں کو جبراً بند کرانے کی کوشش بھی کی گئی۔

رامگڑھ کے علاوہ کیمور میں کہیں بھی بند کا زیادہ اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔ درگاوتی میں قومی شاہراہ پر آر جے ڈی کارکنان نے جام کر کے مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ بھبھوا سمیت دیرگر مقامات پر بھی راجد کارکنان کے ذریعہ دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔

ضلع کیمور میں بہار بند کو کو لے کر کہیں سے کسی ناخوشگوار واقع کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے تمام بڑے چوک چوراہوں پر مجسٹریٹ کی سربراہی اضافی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار مسلسل گشت کرہے ہیں۔

اس کے علاوہ بھبھوا اسٹیشن روڈ کیمپس میں بھی ریلوے پولیس اہلکار مستعد نظر آئے۔

انتظامیہ کے اعلی افسران کی موجودگی میں پولیس اہلکار کی ایک بڑی تعدادا اسٹیشن کے باہر تعینات کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.