پٹنہ: بہار حکومت میں وزیر ونود سنگھ کا پیر کے روز برین ہیمریج کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ دہلی کے میندانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اطلاعات کے مطابق ونود سنگھ کٹیہار کے پران پور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی تھے۔ جون کے ماہ میں وہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے حالانکہ بعد میں انہوں نے کورونا کو شکست دی دے۔ تاہم پھر انہیں برین ہیمریج ہوگیا جس کے بعد انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعہ دہلی لایا گیا جہاں میدانتا ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ علاج کے دوران آج ان کی موت واقع ہوگئی۔
نتیش کمار کی 2017 میں این ڈی اے میں واپسی کے بعد ونود سنگھ کو وزیر بنایا گیا پھر بعد میں انہیں پسماندہ اور انتہائی پسماندہ بہبود محکمہ کا وزیر بنا دیا گیا۔
ونود سنگھ کا جسد خاکی آج شام دہلی سے پٹنہ لے جایا جائے گا جہاں منگل کے روز ان کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔