برسرِ اقتدار جماعت جے ڈی یو سے وزیر مہیشور ہزاری کی سرکاری رہائش گاہ میں 2چپراسی اور ڈرائیور کورونا متاثر پائے گئے ہیں.
گزشتہ 6 جولائی کو وزیر سمیت 52 لوگوں کا سیمپل لیا گیا ہے. اب تک 3 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے. 9روز گزر جانے کے بعد بھی وزیر مہیشور ہزاری اور بقیہ ملازمین کی کورونا رپورٹ اب تک نہیں آئی ہے.
بہار میں کورونا معاملے میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔وہیں ریاست میں 24 گھنٹے میں 411 متاثرہ مریض صحیاب ہوچکے ہیں۔اب تک 12364 لوگ اس وبائی مرض کو ہراچکے ہیں۔ریاست میں اب کورونا فعال معاملے کی تعداد 4922 ہے۔اتوار کے روز ریاست میں فعال معاملے کی تعداد 4226 تھی۔ایک دن میں یہ بڑھ کر 49222 ہوگئی ہے۔
اتوار کے روز ایمس میں داخل ایک ڈاکٹر اور بھوجپور کے ایک وکیل سمیت نو لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ نالندہ، منگیر، بیگوسرائے، کیمور اور گیا میں ایک ایک اور بھاگلپور میں دولوگوں کی موت ہوگئی ہے۔