ETV Bharat / state

Minister Lalit Yadav عام انتخابات 2024 میں بی جے پی کی شکست یقینی

author img

By

Published : May 22, 2023, 11:49 AM IST

ریاستی وزیر للت یادو نے کہا کہ 2024 عام انتخابات میں ووٹرز کو عقلمندی سے کام لینا ہوگا۔ عام لوگوں کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی کی وجہ سے بھارت کے لوگ پریشان ہیں۔

عام انتخابات 2024 میں بی جے پی کی شکست یقینی

دربھنگہ: ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں آر جے ڈی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر للت یادو نے کہا کہ عام انتخابات میں ووٹرز کو جذبات سے نہیں بلکہ عقلمندی سے کام لینا ہوگا۔ عام لوگوں کی مدد سے ہی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ضلع کی مختلف تحصیلوں میں راشٹریہ جنتا دل کے قومی اعلان پر ریاست گیر امبیڈکر مباحثے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر دربھنگہ ضلع کے صدر بلاک کے جیوچھ گھاٹ ہائی اسکول کے احاطے میں بھی ایگزیکٹیو بلاک صدر کفیل احمد کی صدارت میں محکمہ پی ایچ ڈی کے وزیر للت کمار یادو، سابق آر جے ڈی ضلع صدر، آر جے ڈی لیڈر سنیتی رنجن داس، بدر عالم بدر، جے پرکاش منڈل، موہن یادو موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر للت یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لالو یادو کی سر پرستی میں سماج کے تمام طبقوں کو بنیادی تعلیم کی راہ ہموار کرنے، لوگوں کو متحد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی قیادت میں پورا ملک بہار کی طرف دیکھ رہا ہے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Opposition Unity وزیر اعلی نتیش کمار کھرگے سمیت حزب اختلف کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

انہوں نے کہا کہ سال 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں آر ایس ایس بی جے پی کے نریندر مودی کی حکومت کا تختہ الٹ کر نئی حکومت بنانا ہے۔ریاست بہار کی 40 سیٹوں پر جیت درج کرنے کے لیے پوری ٹیم لگی ہوئی ہے۔ اس طرح مرکزی حکومت آئین کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ اس کے خلاف امبیڈکر کے نظریات کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.