ETV Bharat / state

وزیر تعمیرات سڑک نتن نوین نے جنتا دربار لگا کر سنی فریاد

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 10:56 AM IST

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جنتا دربار پروگرام کی مقبولیت کے بعد اب بھارتی جنتا پارٹی نے بھی اسی طرز پر اپنے ریاستی دفتر میں جنتا دربار کا انعقاد کیا۔ بی جے پی نے سہیوگ نام سے جنتا دربار کی شروعات کی ہے جو ہفتہ میں مسلسل چھ دن ویر چند پٹیل میں واقع پارٹی آفس میں لگے گا۔

وزیر تعمیرات سڑک نتن نوین نے جنتا دربار لگا کر سنی فریاد
وزیر تعمیرات سڑک نتن نوین نے جنتا دربار لگا کر سنی فریاد

اسی ضمن میں آج ریاستی حکومت کے وزیر تعمیر سڑک نتن نوین جنتا دربار میں شریک ہوئے اور لوگوں کی فریاد سنی، جنتا دربار میں مختلف اضلاع سے تقریباً درجن بھر معاملہ آئے جنہیں وزیر نتین نوین نے سنا۔ حاجی پور کے چک چمیلی گاؤں سے ایک فریادی مسائل کے حل کے لئے پہنچے اور بتایا کہ گذشتہ سات سال سے ان کے علاقے کی سڑک اب تک نہیں بن سکی ہے۔

مقامی رکن اسمبلی صرف انتخاب کے وقت وعدہ کرنے آتے ہیں، اس کے بعد پھر نظر نہیں آتے۔ وزیر نے پورے مسئلہ کو سنجیدگی سے سنا اور سڑک جلد سے جلد بنائے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلی شراب پینے سے تین ہلاک، پانچ کی حالت نازک

جنتا دربار کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نتن نوین نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ پندرہ سالوں میں جو کام کئے ہیں وہ سبھی کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم لوگوں کا ہدف تھا کہ ریاست کے کسی بھی اضلاع سے چھ گھنٹوں میں راجدھانی پہنچا جا سکتا ہے، اب ہم لوگوں کی کوشش ہے کہ بہار کے کسی کونے سے پانچ گھنٹے میں راجدھانی پہنچا جائے اور اس سمت میں کام چل رہا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ ابھی کئی منصوبوں پر محکمہ کام کر رہی ہے جس کے تحت کئی سڑک کو دوسری ریاستوں کی سڑک سے ملایا جائے گا تاکہ سڑک کے راستے بھی ہم دوسری ریاستوں میں جلد سے جلد پہنچ سکیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.