ETV Bharat / state

وزیر ڈاکٹر آلوک رنجن آج ارریہ پہنچے

فن و ثقافت کے وزیر ڈاکٹر آلوک رنجن آج دیر شام ارریہ پہنچے، جہاں وہ ضلع کے تمام رکن سمبلی، رکن پارلیمان اور اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اہم نشست میں شامل ہوں گے اور ارریہ میں کووڈ و سیلاب کا جائزہ لیں گے۔

وزیر ڈاکٹر آلوک رنجن آج  ارریہ پہنچے
وزیر ڈاکٹر آلوک رنجن آج ارریہ پہنچے
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 4:15 AM IST

ارریہ: فن و ثقافت کے وزیر ڈاکٹر آلوک رنجن آج دیر شام ارریہ کے سرکٹ ہاؤس پہنچے، جہاں کلکٹر پرشانت کمار اور ایس پی ہردے کانت نے ان کا استقبال کیا۔

سرکٹ ہاؤس پہنچنے پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے وزیر موصوف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس کے بعد بی جے پی کے ضلع صدر سنتوش سرانہ اور درجنوں کارکنان نے وزیر موصوف کو پھول مالا پہنا کر خوش آمدید کہا۔

ویڈیو
وزیر ڈاکٹر آلوک رنجن کل ضلع کے تمام رکن اسمبلی، رکن پارلیمان اور اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اہم نشست میں شامل ہوں گے اور ارریہ میں کووڈ و سیلاب کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر ضلع میں چل رہے ریاستی حکومت کی جانب سے تمام منصوبہ کا بھی جائزہ لیں گے اور شام چار بجے ارریہ سے پٹنہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ مزید پڑھیں:

وزیر بننے کی لالچ میں چچا نے کیا وشواس گھات: چراغ

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وزیر ڈاکٹر آلوک رنجن نے کہا کہ 'سرکاری دورہ کے تحت ارریہ آیا ہوں، کل تمام مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ اہم میٹنگ میں شرکت کروں گا اور ضلع میں چل رہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لوں گا'۔ اس کے بعد سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب کے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کو رپورٹ پیش کروں گا، تاکہ سیلاب متاثرین کے لئے امداد مہیا ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.