ETV Bharat / state

Bhagalpur Mini Gun Factory Exposed بھاگلپور میں مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش، دو گرفتار - بھاگلپور منی گن فیکٹری نیوز

بہار کے بھاگلپور میں منی گن فیکٹری کا پردہ فاش ہوا ہے۔ اس معاملے میں ایس ٹی ایف نے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں اسمگلر ناتھ نگر اسٹیشن پر اسلحہ اور کارتوس کی کھیپ پہنچانے آئے تھے۔ mini gun factory exposed in Bihar

بھاگلپور میں مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش، دو گرفتار

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 9:04 AM IST

بھاگلپور: ریاست بہار میں بھاگلپور ضلع کے ناتھ نگر تھانہ علاقہ میں ایس ٹی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ایک مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش کر کثیر مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ بھاگلپور کے نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ سورن پربھات نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اس علاقے کے سکھ راج ہائی اسکول کے نزدیک کچھ غیر قانونی اسلحوں کے ساتھ دو نوجوانوں کے کھڑے رہنے کی اطلاع پر ایس ٹی ایف اور مقامی پولیس کی خصوصی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کرلیا ۔ mini gun factory Busted in bhagalpur

بعد میں ان کی نشاندہی پر ٹیم کے اراکین نے چمپانگر علاقے میں ایک گھر میں چھاپے ماری کر کے غیر قانونی طور سے چل رہی مینی گن فیکٹری کا پردہ فاش کیا ۔ پربھات نے بتایا کہ اس دوران نیم تعمیر پسٹل اور دو موبائل ضبط کئے گئے ہیں۔ جبکہ فیکٹری سے کثیر مقدار میں اسلحہ بنانے کے اوزار وں کی برآمدگی ہوئی ہے ۔ نوجوانوں کی شناخت سنجے کمار ، نوگچھیا اور گڈو شرما ، مونگیر کے طورپر کی گئی ہے ۔ جن سے سخت تفتیش کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کیمور میں دوسری بار منی گن فیکٹری کا انکشاف

ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق یہاں کافی دنوں سے ہتھیار بنانے کا کام چل رہا تھا۔ اسی دوران ایس ٹی ایف کی ٹیم نے مالک مکان کے بیٹے کو اپنے قبضے میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔ اسی دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ بنانے کا کام کرنے والا ایک اور نوجوان پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ بھاگلپور پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم نے یہ پتہ لگانا شروع کر دیا ہے کہ یہاں غیر قانونی طریقے سے ہتھیار بنانے کا کام کتنے دنوں سے چل رہا ہے اور اس سے جڑے کون لوگ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.