ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت کے تعلق سے ایم آئی ایم کے قدآور رہنما کا بیان - مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی صدر اختر الایمان

آج جہاں میڈیا کا ایک بڑا طبقہ کورونا وائرس کے تعلق سے تبلیغی جماعت کو برا بھلا کہ رہا ہے وہیں کچھ صحافی اس معاملے میں دہلی حکومت اور پولیس انتظامیہ پر بھی سوال کھڑے کر رہے ہیں۔

دہلی حکومت اور پولس انتظامیہ پر بھی سوال کھڑے کر رہے ہیں

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 8:58 PM IST

اسی طرح سیاسی لیڈران بھی دو خیمے میں تقسیم نظر آرہے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت نے اپنے ساتھیوں کے ذریعہ ملک بھر میں یہ جراثیم پھیلا دیے ہیں جبکہ کچھ اسے میڈیا کی خرافات بتاتے ہیں۔

دہلی حکومت اور پولس انتظامیہ پر بھی سوال کھڑے کر رہے ہیں

اسی کڑی میں مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی صدر اختر الایمان نے ویڈیو جاری کر اپنی رائے رکھی ہے۔

جس میں انھوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے تعلق سے مرکز تبلیغی جماعت نظام الدین میں جب سے چند لوگ مشکوک پائے گئے ہیں تب سے اس معاملے پر ایک بے ہنگم تبصرہ سوشل میڈیا اور میڈیا میں جاری ہے، یہ کام پھر وہی گودی میڈیا کر رہی ہے جو دلتوں، غریبوں اور اقلیتوں کے مسائل پر پردہ ڈالنے کے لیے ہمیشہ حکومت کی دلالی کرتی رہی ہے۔

اختر الایمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 13 مارچ کو وزیر صحت نے خود ہی کہا تھا کہ کورونا صحت کے لیے بہت زیادہ نقصاندہ نہیں ہے اور مرکز تبلیغی جماعت میں جو اجتماع ہوا ہے وہ 13 سے 15 تاریخ کے درمیان ہوا ہے لیکن 16،17 اور 18 تاریخ کو دیکھ لیجیے ملک میں کیا ہوا، لیکن گودی میڈیا والے وہ نہیں دکھائیں گے بلکہ مسلمانوں کو نشانہ بناکر حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کا کام کریں گے۔

اختر الایمان نے کہا کہ 16 تاریخ کو ماں کالیشور کا مندر، 17 تاریخ کو سائی بابا کا مندر اور 18 تاریخ کو سیدھی کا مندر اور 20 تاریخ تک کاشی وشوناتھ کھلا رہا۔ جس دن جنتا کرفیو نافذ ہوا تھا اسی دن اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ رام جنم بھومی میں مذہبی پروگرام کرتے نظر آئے جس میں سیکڑوں لوگوں کی شرکت رہی لیکن اس پر میڈیا تذکرہ تک نہیں کرتی۔

اختر الایمان نے مدھیہ پردیش کا بھی ذکر کیا کہ کس طرح لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شیوراج سنگھ چوہان کو وزیراعلی کا حلف دلایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.