ETV Bharat / state

گیا: ملت ہسپتال لاک ڈاؤن میں بھی خدمات انجام دے رہا ہے - سینیٹائزر

ریاست بہار کے شہر گیا میں ملت اسپتال جو زکوة، صدقات و عطیات کی رقم سے مریضوں کی خدمت کررہا ہے، کورونا وائرس کو لے کر جاری لاک ڈاون کے درمیان اس مرتبہ رمضان گزرا ہے ایسے میں کہا جارہا تھا کہ ملت ہسپتال میں مفت علاج ممکن نہیں کیونکہ رمضان میں زکوة و صدقات کی رقم ہسپتال تک نہیں پہنچ سکی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

ملت ہسپتال
ملت ہسپتال
author img

By

Published : May 29, 2020, 10:54 PM IST

ملت ہسپتال کے سکریٹری پروفیسر بدیع الزماں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لوگوں نے دل کھول تعاون کیا ہے بس فرق اتنا ہے کہ جو لوگ نقد پیسے دیتے تھے انہوں نے براہ راست بینک اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کر رہےہیں۔

شہر گیا میں درجنوں ایسے ہسپتال ہیں جہاں علاج و معالجہ غریب آدمی کے لیے ممکن نہیں وہیں ایک ہسپتال ایسا بھی ہے جہاں غریب اور متوسط طبقہ کے افراد اپنا علاج مفت کرواسکتے ہیں۔

گیا کا ملت ہسپتال لاک ڈاؤن میں بھی جاری، ویڈیو

اس ہسپتال کا نام 'ملت ہسپتال'ہے۔ شہرکے ملت کیمپس واقع اس ہسپتال میں مفت علاج اور ضرورت پڑنے پر مفت آپریشن کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہاں شہری اور دیہی علاقوں سے سینکڑوں مریض ہیں جو روزانہ مختلف بیماریوں کے علاج کی غرض سے آتے ہیں۔

بطور تعاون دس روپے صرف رجسٹریشن کے نام پر مریضوں سے لیا جاتا ہے، دوا اور دیگر سہولیات مفت دی جاتی ہے، یہاں آپریشن کی فیس بھی اگر کسی مریض سے لی جاتی ہے تو وہ معمولی سی فیس ہوتی ہے جوکہ شہر کے ہسپتالوں سے کئی گنا کم ہوتی ہے جو مریض وہ بھی رقم دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں انہیں مفت میں علاج و آپریشن کیا جاتا ہے۔

ملت ہسپتال
ملت ہسپتال

یہ ہسپتال جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلتا ہے، اس کی باضابطہ ایک کمیٹی بھی ہے جو انتظامات کرتی ہے، دومنزلہ عمارت کے اس ہسپتال میں جنرل وارڈ سمیت آئی سی یو وارڈ، ای سی جی اور دیگر سہولیات ہیں۔

تقریباً 35 برسوں سے ملت ہسپتال غریب اور بے سہارا مریضوں کے علاج میں مصروف ہے۔ سکریٹری پروفیسر بدیع الزماں کہتے ہیں کہ بطور تعاون لوگ صدقات و عطیات کی رقم بھی دیتے ہیں، یہاں ایسا نہیں ہے کہ صرف ایک طبقے کے لوگوں کا علاج ہوتا ہے بلکہ یہاں سبھی طبقے کے مریض آتے ہیں لیکن لاک ڈاون میں رمضان گزرا لیکن یہاں مدد میں کوئی کمی نہیں رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات نے دل کھول کر تعاون کیا ہے، صرف طریقہ بدلا اور لوگوں نے بینکوں کے معرفت رقم ارسال کی۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر نے بتایا کہ 'جنرل فزیشن کے علاوہ خاص طور سے امراض نسواں کے لیے یہاں خصوصی نظم ہے، فزیشن، آنکھ، دانت اور دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات اوپی ڈی اور آپریشن کے طور پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہاں مریضوں کی تعداد زیادہ دیہی علاقوں سے ہے لہذا لاک ڈان میں ٹرانسپورٹ کے ذرائع محدود ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔

ڈاکٹر شمشاد نے کہا کہ 'کورونا کے اس دور میں مریضوں کے ساتھ ڈاکٹرز کے لیے بڑا چیلنج ہے تاہم اسی میں علاج کرنا ہے کیونکہ لاک ڈاون میں چھوٹی و عام بیماریوں کے مریض بڑے پریشان ہیں، عام مریضوں کو ڈھائی ماہ سے علاج نہیں مل سکا ہے، ایسے میں مفت علاج کرنے والے اسپتالوں کی خدمات اہم ہوجاتی ہے۔

یہاں کی خدمات اور علاج سے مریض بھی مطمئن ہیں، جھارکھنڈ کے پانڈے پورہ سے علاج کے لیے آئی مریضہ افشاں نے کہا کہ لاک ڈاون میں انہیں پریشانی ہوئی۔کچھ رعایت ملی تو آج دوبارہ چیک اپ کے لیے آئی ہیں۔

لاک ڈاؤن دوران ملت ہسپتال پہلے ہی کی طرح خدمات میں مصروف ہوچکا ہے، یہاں کے اسٹاف کورونا سے بے خوف ہوکر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کام کررہے ہیں۔

ہسپتال کی نرس ریکھا کماری نے کہا کہ 'گلوز، ماسک، سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط کے ساتھ کام کررہے ہیں، میڈیکل سے جڑے ہیں تو مریضوں کی خدمت کرنا ضروری ہے۔

ہسپتال کے سینیئر انچارج شمشیر عالم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے گھر والوں کادباؤ ہے کہ ابھی کام نا کریں تاہم اچھےحالات میں ہم نے کام کیا ہے تو برے وقت میں بھی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.