ETV Bharat / state

Mentally Unstable Youth ذہنی مریض نوجوان کو گاؤں کے لوگوں نے پولیس کو حوالے کیا

ضلع گیا میں ایک ذہنی مریض کچھ دنوں سے گھوم رہا تھا۔ گذشتہ روز شام میں وہ اچانک دگھن گاؤں پہنچ کر ایک گھر میں داخل ہوگیا پہلے تو گھر والے گھبرا گئے لیکن اس کی حرکت کو دیکھ کر سمجھ گئے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہے، جس کے بعد گھر والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ Mentally Unstable Youth Handed over to police

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 1:58 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے وزیر گنج تھانہ علاقہ میں ایک ذہنی مریض نوجوان کچھ دنوں سے گھوم رہا تھا۔ وہ گذشتہ روز شام میں اچانک دگھن گاؤں پہنچ کر ایک گھر میں داخل ہوگیا پہلے تو گھر والے گھبرا گئے لیکن اس کی حرکت کو دیکھ کر سمجھ گئے کہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے حالانکہ جس علاقے میں وہ نوجوان داخل ہوا تھا وہ اکثریتی برداری کا گاؤں ہے۔ نوجوان ایک فرقے کی پہچان والے لباس میں ملبوس تھا لیکن گیا کے دگھن گاؤں کے لوگوں نے اسے کسی بھی طرح کی اذیت نہیں دی بلکہ اسے آرام سے مطمئن کیا اور اسے کھانا کھلایا اور اسی دوران وزیر گنج تھانہ کی پولیس کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد مقامی تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر نوجوان کو اپنے ساتھ تھانہ لے کر پہنچی۔ تفتیش کے دوران اس کے تعلق سے جانکاری حاصل کر کے اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں : Gaya SSP Helps Needy Person گیا ایس ایس پی نے ضرورت مند شخص کی مدد کی

تھانہ انچارج رام اکبال یادو نے بتایا کہ 22 برس کا نوجوان محمد نوشاد عالم جو دربھنگہ کا رہنے والا ہے وہ اپنے نانیہال سکری آیا ہوا تھا لیکن وہ بھاگ کر یہاں چلایا۔ وہ وہاں سے کب کیسے نکلا، اس کی خبر نہیں ہے لیکن گھر والے اس کی تلاش میں تھے جن کے گھر میں نوجوان داخل ہوا تھا۔ انہوں نے ایک بہترین مثال پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر والوں سے تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ نوجوان کئی برسوں سے اسی طرح ہے۔ اس کا پورا کنبہ فی الحال لدھیانہ میں مقیم ہے۔ اطلاع ملنے پر اس کے والد قمر عالم اور ان کے ایک اور رشتے دار تھانہ پہنچ کر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.