ضلع گیا کے امام گنج کے ڈومریاموڑ پرلگے ٹاور پرجمعرات کی دوپہر کو ایک لڑکی چڑھ گئی ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق لڑکی ذہنی طورپر معذور ہے۔
ٹاور چڑھ کر لڑکی وہاں سے کود کر جان دینے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔ ٹاور تک لڑکی کیسے پہنچی اور چڑھتے ہوئے کسی نے اسے نہیں دیکھا، جب اس نے ٹاور کی اونچائی پر چڑھ کرشور مچاناشروع کیاتب لوگوں کوپتہ چلا اور اسے اتارنے کی پہلے کی کوشش کی تاہم جب لڑکی نہیں مانی تواس کی اطلاع مقامی پولیس کودی گئی ۔
ٹاور کی اونچائی قریب سوفٹ سے زیادہ ہے اور لڑکی 60 فیصد سے زیادہ اونچائی پر چڑھی ہوئی ہے۔ ٹاور کاایئریا چاروں طرف سے کھلا ہے۔
حالانکہ ٹاور کی دیکھ ریکھ کے لئے گارڈ کی بھی تعیناتی ہے، لیکن لڑکی اسے بھی چکمہ دے کر ٹاور پرچڑھ گئی۔
اطلاعات کے مطابق ابھی تک لڑکی ٹاور پر چڑھی ہوئی ہے۔ ضلع سے بھی ایکسپرٹ کی ٹیم روانہ ہوچکی ہے تاکہ صحیح سلامت لڑکی کواتاراجاسکے۔